2025-04-15@10:54:34 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«مچھلی کو»:
ویب ڈیسک : ماہی گیر نے روہڑی کینال سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑ کر سب کو حیران کردیا ۔ سندھ کے شہر کنڈیارو میں مختیار نامی ملاح نے روہڑی کینال دریائے سندھ سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی، ماہی گیر مچھلی کے ہمراہ اپنی دکان پر پہنچا تو قد آور مچھلی دیکھنے کیلئے شہری مچھلی فروش کی دکان پر پہنچ گئے۔ مختیار ملاح کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار اتنی بڑی مچھلی دریا سے شکار کی ہے، ایک من 21 کلو کی مچھلی 40 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوگی۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
ماسکو: روس کے ایک ماہی گیر نے گہرے سمندر میں ایک ’عجیب الخلقت مچھلی‘ پکڑی، جس کی غیرمعمولی شکل نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے ’ایلین‘ قرار دے رہے ہیں۔ ماہی گیر رومن فیڈورٹسوو، جو سمندری مخلوقات کی انوکھی تصاویر شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دریافت میں ’لمپ سکر‘ نامی ایک نایاب مچھلی کی ویڈیو پوسٹ کی۔ اس بھدے اور بلبلے نما جسم والی مچھلی کو دیکھ کر لوگوں نے اسے ’Mars Attacks‘ اور ’Megamind‘ فلموں کے خلائی کرداروں سے تشبیہ دی۔ مچھلی کو جہاز کی ریلنگ پر رکھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کا جیلی نما جسم اور غیرمعمولی خدوخال اسے اور بھی خوفناک بناتے ہیں۔...
اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے وضاحت پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین غوری کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی اور رواں سال کے وسط تک فائیو جی بھی لانچ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری کی کئی وجوہات ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی,...
کراچی: شہر قائد کے علاقے موسمیات کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مچھلی کے بڑے تاجر کو دن دہاڑے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے موسمیات نبی ویو اپارٹمنٹ کے قریب مین روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی سے اترنے والے شخص کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو مقتول کے ساتھ گتھم گتھا دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد مقتول کی لاش قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے بتایا...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے سبب ایوان کا ماحول شدید ہلچل کا شکار رہا، صدر مملکت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے ایجنڈے میں آٹھ بل شامل کیے ہیں، تاہم ان کا پارٹی اجلاس میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے کے بعد صرف 18 منٹ تک جاری رہا، اپوزیشن لیڈر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی درخواست کی، لیکن اسپیکر نے انہیں بات کرنے کی اجازت نہ دی۔ اس پر اپوزیشن...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ تاہم اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ چند بلوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کر دیا اور پیکا ایکٹ نامنظور اور صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کر دیے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان کو مچھلی بازار بنادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، وزیر اعظم کی آمد پر حکومتی اراکین نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے بازی شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف خوب نعرے بازی کی، جس پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے شہباز شریف کے گرد حفاظتی حصار باندھ لی۔ ایوان مچھلی بازار بننے کے بعد بھی اجلاس میں رکن اسمبلی آسیہ ناز نے اپوزیشن کے شور شرابے...
سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔ کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔ شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا...