2025-02-22@01:06:07 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ماڈل کالونی»:
کراچی: شہر قائد کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ماڈل کالونی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں چند گھنٹے قبل چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق، ملزمان چھینی گئی کار کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہو گئے تھے، لیکن پولیس نے کامیابی سے ان کا پیچھا کیا اور کار قبضے میں لے لی۔ ماڈل کالونی کے ایس ایچ او، عرفان سہتو نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈل کالونی سے چھینی گئی کار کا پیچھا کرتے ہوئے سعدی ٹاؤن پہنچے۔ یہاں ایک خالی گھر کے باہر ٹریکر بند ہو چکا تھا۔ گھر کی تلاشی لی تو اندر سے نہ صرف چھینی گئی کار...
کراچی میں ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن لاسی پاڑہ، جوکھیو گوٹھ، مہران ڈپو کے علاقے میں کیا گیا۔ آپریشن میں گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، دکانوں پر موجود افراد کو بھی چیک کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک ڈیوائس سے مشتبہ افراد کو چیک بھی کیا گیا ہے۔
ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان اسپورٹس فیسٹیول سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں سالانہ میگا اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد ہوا۔ فائنل ڈے کی تقریب میں ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، اور یوسی چیئرمین عبدالمعیز نے شرکت کی۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سید محمد ندیم نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹی ایم سی اسکولوں کے طلبہ نے مہمانوں کو سلامی پیش کی اور منفرد انداز میں ان کا خیر مقدم کیا۔سالانہ میگا اسپورٹس ایونٹ کے شاندار انعقاد پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی ہدایت پر ماڈل کالونی ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 14 فروری بروز جمعہ شام 4 بجے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی آمد پر ان کے دست مبارک سے افتتاح کے بعد کردیا جائے گا۔ پھولوں کی نمائش کیلیے تیاریاں ڈائریکٹر پارک واثق ظفر بخاری کی زیر قیادت زور و شور سے جاری ہیں محکمہ باغات ٹی ایم سی ماڈل کالونی کا عملہ واثق ظفر بخاری کی نگرانی میں دن رات کوشاں ہے۔ پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ 15 فروری بروز ہفتہ ٹی ایم سی ماڈل کالونی محکمہ باغات ایک گرینڈ مشاعرہ بھی منعقد کر...
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا کہ تقریباً پانچ سال قبل کراچی میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے میں وہ بھی سوار ہونے والی تھیں، لیکن خوش قسمتی سے وہ فلائٹ چھوٹنے کی وجہ سے اس حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار نہیں ہو پائیں۔ اداکارہ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ 2020 میں لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ جو کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس میں ان کا بھی ٹکٹ تھا، لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ پرواز میں سوار نہ ہو سکیں۔ نازش نے کہا کہ ان کا پہلا فضائی سفر سعودی عرب کا تھا اورانہوں نے اپنے ذاتی...
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 5 سال قبل کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں انہیں بھی سوار ہونا تھا لیکن فلائٹ ان سے مِس ہوگئی تھی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ نے واقعہ کے تقریباً 5 سال بعد دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹڑنیشنل ائیرلائنز کا طیارہ جو 2020 میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا، اس میں انہیں بھی کراچی آنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ان سے پرواز چھوٹ گئی تھی۔ پی آئی اےاداکارہ نے بتایا کہ ان کا پہلا فضائی سفر والدین کے ہمراہ سعودی عرب کا تھا جب کہ خود اپنے اخراجات پر انہوں...
کراچی ( پ ر ) جماعت اسلامی کے رکن اور پی آئی اے پیاسی یونین سابق رہنما رفیق اعظمی گْزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد ماڈل کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین بھی ماڈل کالونی قبرستان میں ہوئی۔ پی آئی اے سے تعلق رکھنے والے افسران و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیاسی کے رہنماؤں سید محتشم علی قادری و دیگر نے ان کے انتقال پر مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ مرحوم طبیعت ناساز کی وجہ سے دار الصحت اسپتال میں زیر علاج تھے۔
کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں ایک اور چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 6 جنوری کو ایک کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے دکان کی سیلز گرل کو باتوں میں الجھا کر واردات کی اور چوری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ واردات کے لیے چار خواتین رکشے میں آئیں تھیں۔ چوری کے بعد تمام خواتین رکشے...