2025-03-21@01:10:06 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«غلام قادر چانڈیو»:
— فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.انہوں نے کہا کہ ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔ آصف زرداری کا کورونا وائرس میں مبتلا غلام قادر چانڈیو کو ٹیلی فونپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوجام کے نزدیک کھٹیاں اسٹیشن دیھ رئیس روڈ کے قریب غیر قانونی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مکین سراپا احتجاج زہریلے دھوئیں سے جلد اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی علاقہ مکین پریشا نیوں میں مبتلا ہوگئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب بھٹی، محمد رئیس، محمدعرب، وحید نودانی، شاہنواز چانڈیو، امین رئیس اورقربان چانڈیو ودیگر نے کہا کہ بھٹوں کے زہریلے دھوئیں سے سانس جلد اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور پورے علاقہ دیھ رئیس کا پانی خارہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا زرعی زمینوں کو نقصان ہو رہا ہے ہم فصل لگاتے ہے فصل تباہ ہو جاتی ہے ان بھٹوں کی وجہ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ارشاد علی چانڈیو نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ محکمے کی جانب سے پالیسی کے مطابق جاری کیے جائیں گے، ایکریڈیشن کارڈ ایسے صحافیوں کو جاری نہیں کیے جائیں گے جو سرکاری ملازم ہیں، صحافیوں کو اس حوالے سے حلف نامہ بھی متعلقہ دفتر میں جمع کرانا ہو گا۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد کے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ ایکریڈیشن کارڈز اور محکمہ اطلاعات سے متعلق دیگر مسائل کے حوالے سے اپنے دفتر شہباز بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی میڈیا آرگنائزیشن کے ایک نمائندہ ڈسٹرکٹ رپورٹر کو ہی ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے، جو...
میہڑ (نمائندہ جسارت) اُمِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کی ساتویں برسی پر سرداری نظام کے خلاف جلسہ، 17 جنوری 2018 کو ہونے والے تہرے قتل کے واقعے کی ساتویں برسی کے موقع پر اُمِ رباب چانڈیو کی جانب سے سرداری نظام کے خلاف بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ دلخراش واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اُمِ رباب کے والد مختار چانڈیو، چچا قابل چانڈیو اور دادا کرم اللہ چانڈیو قتل ہوئے تھے۔ اُمِ رباب چانڈیو ننگے پاؤں جلسہ گاہ پہنچیں، جہاں ان کا استقبال سرداری نظام کے خلاف پرجوش نعروں سے کیا گیا۔ جلسے میں عوام، وکلاء، تاجروں کے ساتھ مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔...
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے، اس کے فروغ کے لیے دینی علم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ دارالفیض بنوریہ مدرسہ میں ختم بخاری شریف و طلبہ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہم مسجد و مدرسہ کی بقا کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ایسا ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے کہ لوگ مولویوں سے نفرت کریں، مسلمان مذہب سے دور رہیں اور لوگوں کو اسلام سے دور رکھا جائے جس کے لیے جے یو آئی تمام مسلمانوں سے اپیل...

لاڑکانہ: جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہے ہیں، ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، قاری ابو زبیر جکھرو اور ذیشان عابد چانڈیو بھی موجود ہیں
لاڑکانہ: جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہے ہیں، ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، قاری ابو زبیر جکھرو اور ذیشان عابد چانڈیو بھی موجود ہیں