2025-03-21@23:18:57 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«علی امین گنڈاپور نے کہاکہ»:

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر ملکی مفاد کے لیے متحد ہونا پڑےگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے لیکن کوئی بھی مذاکرات عمران خان کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، جب تک عمران خان جیل میں ہیں ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کی اصل وجہ غلط پالیسیاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے کیا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پر بات ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے وہاں اپنے ان کارکنوں کا معاملہ اٹھایا جو فوج کی تحویل میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں نے کہاکہ جو لوگ 9 مئی کو فوجی عمارتوں میں داخل ہوئے وہ غیرمسلح تھے، اس لیے ان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا انہیں رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل میں اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کی باڈی لینگویج بھی ویسی ہی ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ نے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں، عظیم انسان بننے کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت کا خیال رکھا جائے۔ پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے تمام طلبہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور عمران خان کی اجازت سے وزیراعظم سے ملے، گوہر خان کی وی نیوز سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ وہی ادارے کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گزشتہ بجٹ میں ہم...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ عمران خان علی امین سے ناراض ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ نے اب اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مذاکرات کے دوران عمران خان کو کن مقامات پر منتقل کرنے کی آفر ہوئی، علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں میرے حوالے سے کیا ہے، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا جیل میں سماعت کے دوران کوریج کے لیے جاتا ہے وہاں خود عمران خان...
    اسلام آباد:پی پی ٹی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبرنے کہاہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہوں کہ میرے اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان اختلافات ہوں، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سے ایسا رابطہ نہیں جیسا ہوناچاہئے،احتجاجوں کے حوالے سے بیرسٹرگوہریاکسی اور نے بریف نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ لوں گا، الیکشن ٹکٹس کے لیے بانی کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ  ہماراکوئی گروپ نہیں تھاجوٹویٹ کی وہی عاطف خان نے بھی کی ،احتجاج میں سرکاری افسران کوشمولیت سے روکنے کےلیے نوٹیفکیشن کے بارے میں نہیں جانتا،میں نوٹیفکیشن کے حوالے سے علی امین گنڈاپورسے بات کروں گاہوسکتاہے نہیں اس کاپتہ ہی...
    سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو ریلیف کے لیے 6 سے 8 ماہ تک کچھ نظر نہیں آرہا۔ یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی اور بالآخر وہی ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات، ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پی ٹی آئی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط پشاور میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جیل میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہری کو سزا اس لیے دی جاتی ہے کہ اس کی اصلاح ہو سکے، جیل انسان کی اصلاح کے لیے بہت بہترین جگہ ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم صوبے میں جیلوں کی حالت...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صوبائی صد ر جنید اکبر خان نے کہاہے کہ پارٹی کی صوبائی صدارت یاچیئرمین پی اے سی کاعہدہ خواہش پر نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو کھل کرمخالفت کرتاتھا  ،پارٹی میں سب لوگ جانتے ہیں میں کیساہوں؟انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، علی امین گنڈاپور پر بطور وزریراعلیٰ بہت ذمہ داریاں ہیں،کے پی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ذمہ داری ہے، بانی پی ٹی آئی سے چھ لوگ جیل میں ملاقات کے لیےگئے ،چھ میں سے پانچ کو ملنے دیاگیامجھے روک دیاگیا ،مجھے روک دیاگیا،جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں سب کو پتہ ہے کہ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پہلے مجاہد، پھر طالبان، پھر گڈ اور بیڈ طالبان جیسی پالیسیوں سے نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اب حکومت بھی اسی طرف آگئی ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے اور زبان بھی ایک ہے، امریکا افغانستان سے گیا تو اس میں پاکستان کا اہم کردار ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغانستان ہمارے خلاف کیوں ہوگیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ افغانستان کا شکوہ ہے پاکستان ہماری سرزمین پر کارووائیاں کررہا...
۱