2025-04-15@07:41:28 GMT
تلاش کی گنتی: 30256

«ظہیر عباس»:

     سپر ہٹ گانے ’کہانی سنو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے حال ہی میں بھارتی گلوکارہ تلسی کمار کے ہمراہ اپنا نیا گانا جاری کیا ہے۔ کیفی خلیل اور تلسی کمار کے نئے گانے کا ٹائٹل ’فتور‘ ہے، جسے بیرونِ ملک فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ سحر خان دبئی کے ماڈل و اداکار رعفان حسنلی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ گلوکار کے نئے گانے کو ابھی تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں لیکن ’کہانی سنو‘ کی طرح یہ گانا عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اکثر صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے۔ ایک ایکس صارف نے لکھا کہ کیفی خلیل اب بھارتی موسیقار ٹونی ککڑ...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیر اعلیٰ کے خلاف چل رہی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 66 مختلف مقدمات وزیر اعلیٰ کے خلاف درج ہیں، عدالت...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں عمران خان کی ہدایات سے ہی سب کچھ کریں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجوزہ مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بانئ پی ٹی آئی کو بریف کیا جائے گا، 6 وکلاء آج ان سے ملیں گے۔ عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئیپشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو گمراہ کرنے...
    شہرام ترکئی---فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی قانون پاس نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل قانون میں نے پڑھا نہیں، اس کی بانیٔ چیئرمین سے منظوری لی جائے گی۔شہرام ترکئی کا کہا ہے کہ ملک میں ایک عجیب سا ماحول ہے، خیبر پختون خوا حکومت صوبے کے عوام سے زیادتی نہیں کرے گی۔ کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہخیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کا وائٹ پیپر جاری کر دیا۔خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرل بل 2025ء کے حوالے سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کے قوانین کو دیگر صوبوں اور وفاق کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جائے گا۔ متن میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائےگا، اس کے ساتھ ساتھ منرل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔ معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جواباتپشاورخیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025کو تحریک... وائٹ پیپر...
    سندھ ہائیکورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں میر پور بٹھورو سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 2 دفعہ تھانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔عدالت نے شہری کی گمشدگی کامقدمہ درج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 2 مرتبہ مقدمہ درج کروانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ گمشدہ شہریوں کی بازیابی کیلئے پولیس حکام سے رپورٹس طلبکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی... عدالت نے ایس ایچ او سے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟ایس ایچ او میر پور بٹھورو نے عدالت کو...
    —فائل فوٹو اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے قریب 2 بسوں میں تصادم کی وجہ سے متعداد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ راجن پور: 2 بسیں ٹکرا گئیں، 8افراد جاں بحقجنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے مقام پر گہری دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
    لندن:برطانیہ میں انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ادارے یوکے اینٹی ڈوپنگ (UKAD) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک پر بھی تاحال پابندی عائد نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی کیونکہ فٹبال ایسوسی ایشن (FA) نے تسلیم کیا کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنیاد پر استعمال کی گئیں یا وہ اجازت یافتہ طریقے سے لی گئی تھیں۔ یہ کیسز ان مشہور کھلاڑیوں سے علیحدہ ہیں...
    سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان نے انہیں دلائل جلد مکمل کرنے کا کہا کیونکہ دیگر وکلا ان سے قبل دلائل دینے سے گریزاں ہیں۔ مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آمدن پر لگایا جاتا ہے اس میں کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا، ٹیکس کا سارا پیسہ قومی خزانے میں جاتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل  نے استفسار کیا کہ کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوال یہ ہے کہ سپر ٹیکس مقصد...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت...
    عدالت انتظار کرتی رہ گئی، جیل حکام نے حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے زریعے پیش نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آج بانی پی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی اپنا ردعمل دیدیا۔ ایک پروگرام ڈگ آؤٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے محمد حفیظ کے نائنٹیز کی ٹیم اور وقار یونس اور وسیم اکرم سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی سے متعلق حفیظ کے بیان کو انہوں نے لیجنڈری کرکٹر کی بےعزتی قرار دیا، سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ لڑکا [حفیظ] وسیم اکرم اور وقار یونس سے کہہ رہا ہے، ‘سر، آپ نے کوئی میراث نہیں چھوڑی’؟۔ شعیب اختر نے...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے۔ معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی تیسری شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں رنبیر کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالیہ ان کے ساتھ ساحلِ سمندر کے پس منظر میں نظر آ رہی ہیں۔ عالیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ’’ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3‘‘ View this post on Instagram A post shared by Alia Bhatt ???? (@aliaabhatt) اس پوسٹ پر عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے تبصرہ کیا، ’ شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘، جبکہ کرینہ کپور نے...
    مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی اس ظلم میں برابر کی شریک ہے۔ غزہ میں 37 فیصد ضروری ادویات کی کمی، کینسر کے مریضوں کی بے بسی، اور امدادی سامان کی بندش انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومتِ پاکستان اور عالم اسلام فوری طور پر مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور اسرائیل کیخلاف سفارتی، تجارتی اور سیاسی سطح پر سخت اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب بن چکا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے لاکھوں فلسطینیوں کو جبراً ان کے گھروں...
    سرپم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل  نے استفسار کیا ہے کہ  کہ کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہے، رقم 8 روپے ہو یا 8 ٹریلین کیا، اس طرح تقسیم کی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ میں  سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ آپ کی غیر موجودگی میں وکلاء سے کہا کہ دلائل دے لیں، وکلا نے کہا کہ مخدوم علی خان سینئر ہیں جب تک وہ ختم نہیں کریں گے، ہم دلائل نہیں دیں گے، کوشش کریں آپ دلائل جلدی ختم کر لیں۔ وکیل مخدوم علی خان  نے کہا کہ میں اپنے دوست خواجہ حارث...
    ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبصہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کو ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق مسرور عباس انصاری کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنی تھی۔ تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی، دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں 21 مقدمات درج ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات پہلے بھی جمع ہوئی تھیں، اس کے باوجود مزید مقدمات نکل آئے تھے، آئی جی اسلام آباد نے کورٹ کو دھوکا دیا اور مقدمات چھپائے۔پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کی برابری کرلی۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 20ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو جوائن کرلیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی ایس ایل ففٹیز بنا چکے ہیں۔ لیگ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے، وہ اب تک 33 مرتبہ 50 کے ہندسے تک پہنچ چکے ہیں، شعیب ملک...
    حماس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس کا مؤقف برقرار ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا خاتمہ اور قابض افواج کا انخلا ہونا چاہیئے۔ عہدیدار نے کہا کہ حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی بحالی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے تازہ مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر اختتام کو پہنچ گئے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فلسطینی اور مصری ذرائع نے...
    ایران کے علاقے سیستان میں قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان منتقل نہیں کی گئیں ہیں۔ ڈی سی چاغی نے کہا ہے کہ انتظامیہ، ایرانی حکام اور سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے، ہم نے تفتان سے لاشیں بہاولپور منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ وکیل عائشہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر ملک سے باہر ہیں ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ وہ کس کو بتا کر گئے ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ہائیکورٹ سے اجازت...
    بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ...
    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں میں 12 اپریل کو عمان میں جوہری مذاکرات کا آغاز ہو ا تھا، فریقین نے بات چیت کو مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل کردیں گے، ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن یہ کام کیسے کرنا ہے اسے یہ نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ ایران خواب دیکھنا چھوڑ دے وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ Post Views: 3
    سٹی42:ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کرلیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا دعویٰ، کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا حل مذاکرات ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ملک میں ضروری ہیں، میں ڈاکٹر عارف علوی کے آنے کا انتظار کررہا ہوں، اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذکرات ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  اعظم سواتی نے دعویٰ کیا...
    نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 19 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے موقع پر قابض حکام نے پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔کئی اضلاع بالخصوص جموں خطے میں عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد ہے۔ نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں...
    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا چین مذاکرات کو اعلیٰ سطح سے آنا ہوگا، جس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر تجارت کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیرف کو مذاق کہنے پر امریکی وزیر خزانہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ چین پر ٹیرف کا نفاذ مذاق نہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا چین مذاکرات کو اعلیٰ سطح سے آنا ہوگا، جس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ شامل ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے پُرامید ہیں۔
    اسلام آباد: اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے لیے تین ناموں پر مشتمل پینل وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پینل میں ڈاکٹر ضیاء بتول، اختر بگیو اور ڈاکٹر فاروق کے نام شامل ہیں۔ ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی تقرری تین سالہ کنٹریکٹ پر کی جائے گی جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک، ایک سال کی توسیع دی جا سکے گی۔ ڈی جی کی یہ پوسٹ گزشتہ تین سال سے خالی ہے اور اب تک اس پر تقرری کی چار کوششیں کی جا چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی...
    واشنگٹن: غزہ اور مغربی کنارے میں بچوں کے قتل عام پر امریکی رکن کانگریس جو ولسن کو انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے بار بار صرف "حماس انسانی ڈھال کے طور پر بچوں کو استعمال کر رہی ہے" کا جواب دہرایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ایک انسانی حقوق کارکن نے سوال کیا کہ "غزہ میں روزانہ مرنے والے بچوں کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟"، تو جو ولسن نے جواب دیا، "حماس انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے۔" کارکن نے پھر پوچھا: "کیا آپ کو بچوں سے کوئی ہمدردی ہے؟ ہمیں ڈاکٹروں نے بچوں کے سروں پر اسنائپر کے نشان دکھائے ہیں، کیا یہ بھی حماس کا قصور ہے؟"...
    لاہور: پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گنجا کرکے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پولیس نے عدالت میں معافی مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی لیگل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کا جواب ابھی تک کیوں نہیں آیا؟ اس موقع پر عدالت میں متعلقہ ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔ عدالت نے ڈی آئی جی فیصل کامران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں، کیا آپ کو ان کے بارے میں علم نہیں تھا؟ جس پر ڈی آئی جی نے...
    کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 1
    امریکا کی صف اول کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو خط میں یہ بھی کہا تھا کہ طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔ انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر نے مطالبات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں کہ نجی یونیورسٹیاں کیا پڑھائیں، کس پر تحقیق کریں اور کس کو داخلہ یا ملازمت دیں۔ واضح...
    افغان حکومت کی بے حسی، واپس بھیجے گئے مہاجرین افغانستان رُل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان سے بے دخل کیے گئے متعدد افغان مہاجرین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس افغانستان میں رہائش کے لیے گھر نہ موجود ہے اور نہ ہی زمین جس پر وہ کوئی گھر تعمیر کر سکیں۔ ان مہاجرین نے عبوری افغان حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والے افغان شہری بختیار نے خبر رساں ایجنسی ”طلوع نیوز“ سے گفتگو میں کہا کہ ’ہماری ساری فصلیں اور مویشی برباد ہو گئے۔ یہ مسائل اس وقت شروع ہوئے جب ہم پر چھاپے مارے گئے۔ میرا بیٹا بیارزاد بھی گرفتار...
    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشتگردوں نے بے دردی سے قتل کیا، جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بے دردی سے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشتگردوں نے بے دردی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    رجب بٹ نے ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو خود کو قابلِ عزت بنائے، عزت کرو گے تو عزت ملے گی۔ مشہور پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، وہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں آتے ہیں، خصوصاً حالیہ دنوں میں اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے خلاف دیے گئے بیانات کے بعد ان پر خاصی تنقید کی گئی۔ رجب بٹ کو ان کے پرفیوم 295 کے نام پر ہونے والی بحث کے بعد سخت عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت وہ ملک سے باہر موجود ہیں۔ حال ہی...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق  سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی  فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے...
    اسلام آباد: احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود آج بھی پیش نہیں کیا جا سکا۔ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ آج توقع ہے بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے گا، عدالتی حکم آج بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا ہے۔ جج محمد افضل مجوکا...
    گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس برساتی نالے میں جاگری، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی امدادی ٹیمیں سیٹلائٹ اسٹیشن اور 11 (ہری پور) اسٹیشن سے فوراً موقع پر پہنچیں۔ بس میں 40 مسافر سوار تھے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو...
    برطانیہ بھیجے جانے والے کپڑوں کے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئرآفس کے ذریعے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3.6 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔   منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی 97.842 کلو منشیات برآمد کر لی گئیں۔  کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس اور 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ طورخم میں  زیرو لائن کے...
    مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے، دھماکہ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا،دھماکہ اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 19 زخمی ہیں، شہید اہلکاروں...
    — فائل فوٹو مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔
    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔ دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں 21 مقدمات درج ہیں۔  عمر ایوب نے پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دیقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تحریک انصاف میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی۔ عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات پہلے بھی جمع ہوئی تھیں، اس کے باوجود مزید مقدمات نکل آئے تھے، آئی جی اسلام...
    —فائل فوٹو کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔  آج صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کا سائنس گروپ کا کیمسٹری کا پرچہ ہو رہا ہے۔ صبح کی شفٹ کے پرچے کاوقت ساڑھے9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہو گا۔ میٹرک کے امتحانات، 36 امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے، چیئرمین بورڈ کا دورہ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات...  جنرل گروپ کے پرچے کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہے۔  ناظمِ امتحانات کے مطابق امتحانات میں کراچی کے 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جن کے لیے شہر...
    پولیس کے مطابق دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے سے تین پولیس اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جا...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
     کراچی(آئی این پی )  دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔  نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی جس پر پیپلز پارٹی رہنماں نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں ،وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج...
      اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)  کے مابین  آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ۔ مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی...
    اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ رہنما عاطف خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں تھے میرے علم میں یہ بات آئی کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا مجھے نہیں معلوم دونوں رہنماں کو دعوت ملی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی امریکی وفد سیتا حال ملاقات نہیں ہوئی۔ عاطف خان کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزرا موجود تھے ایک سرکاری تقریب میں امریکی کانگریس مین نے گفتگو کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دو...
    ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔  پولیس حکام نے کہا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
    یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک بار پھر اداکار فہد مصطفیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت کرو گے تو عزت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کرائے۔ حال ہی میں رجب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اینکر نے جب ان سے فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال کیا تو جواب میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر آپ سینئر ہیں تو آپ کو سینئر کی طرح ہی برتاؤ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ اگر وہ کسی نویں جماعت کے طالب علم کو کچھ برا بولیں گے تو وہ بھی انہیں وہیں چپ کرا دے گا۔ رجب...
    روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے تعلقات کی بحالی کے بعد ماسکو کو چاہیئے کہ وہ اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور دیگر امور میں پھر سے انحصار نہ ہونے دے اور یہ وہ سبق ہے کہ جو روس سو فیصد نہیں بھولے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو جانتا ہے کہ امریکی صدر سے ایسی ڈیل کس طرح نہ کی جائے، جس سے روس جال میں پھنس جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کو نارمل ڈیل کی پیشکش کی گئی، جسے ہم اچھے انداز سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس مکمل طور پر سمجھتا ہے کہ فریقوں کے لیے فائدہ مند ڈیل...
    پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے نئے پیغام نے سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچا دی۔ فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اسپتال میں داخل ہیں۔ فیروز خان نے اس اسٹوری میں مختصراً ایک لفظ Hospitalised کے علاوہ کچھ نہیں لکھا ہے کہ آیا وہ صحت کی خرابی کے سبب اسپتال میں وہ داخل ہوئے ہیں یا کسی اور وجہ سے۔ فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی دوسری جانب سوشل میڈیا آؤٹ لیٹ ’گلیکسی‘ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے اس اسٹوری کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق بات...
    قاہرہ مذاکرات ناکام: حماس نے ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز قاہرہ: غزہ میں جاری اسرائیل-حماس جنگ کو ختم کرنے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ان مذاکرات کا مقصد جنگ بندی کی بحالی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تھا، تاہم کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق، حماس نے اپنا مؤقف برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد جنگ کا مکمل خاتمہ اور غزہ سے اسرائیلی انخلا ہونا چاہیے۔ ادھر اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جب تک حماس کو مکمل شکست نہ دی...
    اسلام آباد: قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ قتل کیس کی ناقص تفتیش پر جسٹس محسن اختر کیانی نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہا کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جب ملزمان بری ہوتے ہیں تو لوگ عدالتوں اور اس ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی، ملزم سے برآمد ہونے والی چیز مقتول کے والد سے برآمد کرنے سے ملزم کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتی  وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمانستان، ایران، آذربائیجان اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے۔ وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیااور  وفد کے ارکان کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے ای سی او وفد کے شرکا کو تفصیلی بریفننگ دی۔  وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا ۔  مریم نواز نے کہا کہ ای...
    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی آئینی و قانونی حقوق دیں، یہ ہمارا حق ہے، پن بجلی کے منافع، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق ہمارے سارے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی حکومت سے آئینی و قانونی مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پن بجلی کے منافع، نئے این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کے فنڈز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق کے ذمے صوبے کے 1900 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ عبوری طریقہ کار کے تحت مزید 77 ارب روپے کی ادائیگی بھی...
    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو جانتا ہے کہ امریکی صدر سے ایسی ڈیل کس طرح نہ کی جائے جس سے روس جال میں پھنس جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کو نارمل ڈیل کی پیشکش کی گئی جسے ہم اچھے انداز سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس مکمل طور پر سمجھتا ہے کہ فریقوں کے لیے فائدہ مند ڈیل کیسی ہوتی ہے، ایسی ڈیل کو روس نے کبھی مسترد نہیں کیا مگر ہم یہ بھی جانتےہیں کہ وہ ڈیل کیسی نظر آتی ہے جو روس کو ایک اور جال میں پھانس سکتی ہو۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے تعلقات کی...
    کرکے کے علاقے میٹھاخیل میں گاڑیوں میں تصادم میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے اس واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ (اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے) آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپتال حادثہ زخمی کرک میٹھاخیل
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ارکان کانگریس سے سیاستدانوں کی ملاقاتوں پر پاکستان تحریک انصاف میں نیا تنازع شروع ہوگیا۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کیلئے انہیں نہیں بلایا، جبکہ اسپیکر چیمبر کی جانب سے بتایا گیا کہ اسپیکر جب بھی کوئی ایسا ایونٹ بلاتے ہیں تو وہ اپوزیشن سے رابطہ کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی ایسا ہوا۔ زرتاج گل نے کہا ہے اسپیکر آفس کی جانب سے چیف وہپ عامر ڈوگر سے رابطہ کیا گیا تھا کہ امریکی وفد کے ایونٹ میں اپوزیشن ارکان آئیں، عامر ڈوگر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی اراکین کو نہ بتاسکے۔ شبلی فراز نے کہا اپوزیشن کو نہ بلانا بدنیتی...
    اجلاس کو بتایا گیا کہ 114416کشمیری بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 24261 شدید غذائی قلت، 69177 عمومی غذائی قلت اور 20978 خون کی کمی کے شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک سینئر سرکاری افسر نے ایک اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ علاقے میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بات محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اتل ڈلو کی طرف سے بلائے گئے ایک اجلاس میں بتائی۔ 9 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کو سپلیمنٹری نیوٹریشن اسکیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور...
    لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے میں گیارہ نعشیں نکال لی گئی ہیں،جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ12اپریل کو پیش آیا۔ حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)  دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرگیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیا ،وزیراعظم شہبازشریف نے ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافے کواطمینان بخش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پیشرفت اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکامظہرہے، بلاشبہ ترسیلات زر کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ ایک اہم ذریعہ آمدن ہیں۔ پاکستان کے لیے بھی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور میموری پراڈکٹس کو ان ٹیرف سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپریل میں نافذ کیے گئے وسیع پیمانے پر نئے ٹیرف سسٹم کے بعد عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال نے جنم لے لیا ہے۔ ان ٹیرف کا اطلاق دنیا کے تقریباً تمام بڑے پیداواری مراکز پر ہوا، جس کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ 5 اپریل سے نافذ ہونے والے ٹیرف کے تحت، تمام ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد فلیٹ ٹیکس عائد کیا گیا، جبکہ چین پر سب سے سخت ردعمل کے طور پر ابتدائی طور پر 54 فیصد اور بعد...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے جلسے میں جو کیا گیا اس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ ایک نجی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے نومبر کے احتجاج کے دوران میٹنگز کی صدارت نہیں کی انہوں نے صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں کیوں کہ کسی اور کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ڈی چوک دھرنے میں لوگوں کے پہنچنے سے پہلے ہمارے ساتھ یہ ہوگا، ایسا نہیں تو کہیں نہیں کیا جاتا جو ہمارے ساتھ...
    اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی جہاں میزبان وسیم بادامی نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔ دورانِ پروگرام اداکارہ کو ہانیہ عامر کی گِبلی امیج دکھائی گئی جسے وہ پہچان نہ سکیں جس پر میزبان نے حیران ہو کرکہا کہ آپ ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں؟ جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں ان کو اتنے اچھے سے نہیں جانتی۔ میزبان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ انہیں پہچانتی نہیں ہیں جس پر نعیمہ بٹ نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص 2.2 ارب ڈالر (قریباً 616 ارب روپے)کی مالی امداد کو منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یونیورسٹی نے حکومتی درخواست پر پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں کو مسترد کردیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ سمیت دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی داخلہ پالیسیوں، فیکلٹی بھرتیوں اور تحقیقی منصوبوں میں حکومت کی وضع کردہ نئی اصلاحات نافذ کریں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان پالیسیوں کا مقصد تعلیم کے شعبے میں مواقع کی مساوی فراہمی اور مالی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: الیکٹرانکس پر امریکی ٹیرف سے بچنا ممکن نہیں، ٹرمپ کی چین...
    پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ لنڈی کوتل میں مہاجرین کے لیے عارضی طور پر قائم کیے گئے کیمپ میں اب تک درجنوں خاندان پہنچ چکے ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں اور یہاں سے اچھی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔ پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے والے افغانوں کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کنونشن میں دنیا بھر سے 1500 کے قریب اوورسیز پاکستانی شریک ہیں۔ کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔ کنونشن میں شریک ہونے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ دیگر تمام اوورسیز پاکستانیوں سے نہ صرف تعلقات قائم کریں بلکہ اپنے مسائل کو مل جل کر اجاگر کریں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کنونشن کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا کنونشن پہلی بار ہو رہا ہے۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اور اسی طرح ہمارا استقبال بھی کیا...
    بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔ نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ گوا کے...
     ویب ڈیسک:لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ12اپریل کو پیش آیا، حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کرکے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار نعشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے، ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ حکومت کا...
    اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور اسرائیلی مظالم کے حوالے سے اراکین نے گفتگو کی اور اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں بربریت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو میں کردار ادا کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ساٹھ ہزار فلسطینی شہداء کو سلام پیش کرتا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو خط لکھ دیا۔ محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے حصے کا پانی سندھ کو دینے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ربیع کی فصلوں کیلئے پانی کی مجموعی طور پر 16فیصد کمی تھی جس پر سندھ کو 19اور پنجاب کو 22 فیصد کم پانی دیا گیا۔ خط کے متن کے مطابق خریف کی فصلوں کے لیے پانی کی 43فیصد کمی ہے اور اس میں بھی پنجاب کے حصے کا پانی زیادہ اور سندھ کا کم روکا جا رہا ہے، سکھر بیراج پر رائس کینال کو غیرقانونی پانی دینے کے معاملہ کو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان اور ڈاکٹر امجد نے تقریب میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کی۔ سینیٹر شبلی فراز نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو نہ بلانے کو سپیکر کی بدنیتی قرار دیا۔ سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ہاؤس کا وقار مجروح کیا۔ عاطف خان نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
    اسلام آباد(خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون نہایت ضروری ہے،  پاکستان دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے جو صرف علاقائی نہیں بلکہ ایک عالمی خطرہ بن سکتا ہے۔ افغانستان سے اسلحہ اور منشیات کے پھیلا نے پاکستان کی داخلی سلامتی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بد  قسمتی سے افغانستان علاقائی دہشتگردی کا مرکز بن چکا ۔ پارلیمنٹ ہاس میں یورپی یونین کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، یورپی یونین کے وفد کی قیادت مسٹر شیربان دیمتریے اسٹورڈزا (ای سی آر، رومانیہ) نے کی، جو جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلقات...
    اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ نوائے وقت + خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے26  نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار میں 86 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کیس میں 6 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ وکیل نے کہاکہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا،5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی کے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ کا پروسیجر سارا انگلش میں ہوا ہے، کیا پولیس آفیشل انگلش بول سکتا تھا؟ کیا ملزم انگلش کو سمجھ سکتے ہیں؟، ملزمان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہوئی، راولپنڈی سے 5،6 ماہ بعد لوگ رہا ہوتے ہیں تو...
    کراچی (کامرس رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا۔ کراچی میں پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ 2022ء میں ہم مشکل حالات میں تھے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہی تھی، ان مسائل کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئے تھے، ہم نے انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج بھی دیکھا مگر اس کے بعد ہم نے کئی اقدامات کیے۔ ہم نے سخت پالیسی اقدامات کیے، درآمدات پر پابندی لگائی جس وجہ سے شرحِ سود بڑھانا پڑی، مارچ 2025ء میں ہم نے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام‘‘ کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی  وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ 12ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ 2000 مزید قرضوں کی اجراء  کے لئے منظوری دے دی...
    ڈی جی وال سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کہتے ہیں کہ نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بسنت کروانا چاہتے ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی وال سٹی اتھارٹی  کامران لاشاری نے بتایا کہ بسنت پنجاب کا ایک خوبصورت تہوار تھا جس کو حکومتوں نے بند کردیا۔ 15 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے، بسنت نہیں ہوئی۔ بسنت کا تہوار پوری دنیا میں منایا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں چیزوں کو بہتر کرنے کی بجائے انہیں بند کر دیا جاتا ہے۔ اب ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلے سال لاہور میں بسنت ہو، لوگ رنگ برنگ کپڑے پہنیں، پتنگیں اڑائیں،  ایک تہوار کو خوبصورتی سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ وال سٹی اتھارٹی کے پیٹرن...
    جامشورو (نامہ نگار) وزیر اعلیٰٰ سندہ سید مراد علی شاہ اپنے والد سابق  وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کی 18 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے واہڑ پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 18 اپریل کو حیدرآباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے جس میں عوام بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ اعظم سواتی کو کس نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے اپنی طرز سیاست کو چھوڑ کر مثبت سیاست کریں اور ملک و قوم...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تھیٹر کے فنکاروں اور مالکان کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی جس کا مقصد نئے تھیٹر ایکٹ سے متعلق مشاورت اور فنکاروں کے تحفظات کا ازالہ تھا۔ ملاقات میں اداکارہ میگھا، نسیم وکی، ناصر چنیوٹی، آغا ماجد، سہیل احمد، قیصر ثناء اللہ، ڈاکٹر اجمل اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک نیا اور جامع تھیٹر ایکٹ متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ تھیٹر انڈسٹری کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ اس عمل کا بنیادی مقصد فنکاروں اور مالکان کے خدشات کو دور کرنا اور تھیٹر کے وقار کو بحال کرنا ہے۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہو گا۔ صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے۔ ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی...
    لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی...
    کپتان نے تقریباً ’تمھی ہو محبوب میرے، تمھی تو میری دنیا ہو‘ والے گیت کے انداز میں ہی تسلی کرائی تھی۔ اس پر مطمئن ہونا بنتا تھا، بندہ مطمئن ہو کر نکلا تھا۔ اطمینان کی وجہ موجود تھی۔ کپتان نے اسے کہا تھا کہ میرے وزیراعلیٰ تم ہی ہو۔ یہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد کی بات ہے۔ اگلی بات سن کر ہنسنا منع ہے۔ نامزد وزیر اعلیٰ فرماتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد جب میں اپنے دوستوں کو اپنی وزارت اعلیٰ کا بتا رہا تھا تو ہم نے محمود خان کے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نامزد کیے جانے کی خبر ٹی وی پر دیکھی۔ ہمارے یہ نامزد وزیر اعلیٰ صاحب جو مرضی محسوس کریں اور کہیں۔...
    رپورٹ کے مطابق بہت سے ہتھیار سرحد پار سے پاکستان میں، اسلحے کے بازاروں میں اور باغیوں کے ہاتھوں لگ گئے، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح امریکا کی ناکام جنگ کے سنگین نتائج طالبان کے ہاتھوں کابل کے زوال کے برسوں بعد بھی سامنے آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر گزشتہ مہینے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صنعت کار کولٹ کی بنائی ہوئی ایک ایم 4 اےون کاربائن رائفل حملے کی جگہ سے ملی، رائفل کے سیریل نمبر سے ظاہر ہوتا ہے...
    KYIV: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا فیصلوں سے قبل یوکرین کا دورہ کریں اور روسی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں زیلنسکی نے کہ کہ براہ کرم کسی بھی قسم کے فیصلوں یا مذاکرات سے قبل یوکرین آئیں۔ یہاں مرے ہوئے شہری، جنگجو، تباہ شدہ اسپتال، اسکول اور گرجا گھر آپ کی آنکھیں کھول دیں گے۔ مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک،80 سے زائد زخمی زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ اگر یوکرین کا دورہ کرتے ہیں...
    معصوم مرادآبادی   وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کا غم وغصہ بڑھتا ہی چلاجارہا ہے ۔ کشمیر سے کنیا کماری تک مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور وہ اس قانون کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا قصد کئے ہوئے ہیں۔ ملک کی سبھی ریاستوں میں مظاہرے اور احتجاجی دھرنے ہورہے ہیں۔گزشتہ جمعہ کو بھی نماز جمعہ کے بعد ممبئی، کلکتہ، لکھنؤ، حیدرآباد، سری نگر اور جے پور میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو واپس لے جس سے مسلمانوں کے دستوری و مذہبی حقوق پامال ہوئے ہیں۔مظاہرین نے اس سیاہ قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے پہلے مرحلہ میں...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) حکومت کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ توقعات کے برعکس بانی پی ٹی آئی کو کم ازکم فی الحال واشنگٹن سے ریلیف ملنے کا امکان نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے حامی اس امید پر کئی ماہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیتے رہے کہ امریکی انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد وائٹ ہاؤس سے ایک کال ان کے رہنما کی قسمت بدل دے گی۔ تاہم ن لیگ کے نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ حالیہ سفارتی رابطوں سے لگتا ہے کہ ان کی توقعات مبالغہ آرائی کے علاوہ کچھ نہ تھیں۔ مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے اپنی جماعت میں خود دراڑیں ڈالیں، عامر الیاس رانا نام ظاہر نہ کرنے پر مسلم لیگ...
    اسلام آباد: افغانستان کیلیے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلیے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس سے دوطرفہ روابط میں بہتری متوقع ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے ان کیمرا سیشن کو بریفنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ انھوں نے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ روابط کے چیلنجز پر بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، طالبان کی ٹی ٹی پی کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی علاقائی صورتحال اور پاک افغان روابط میں ممکنہ پیش رفت پر واضح اور تعمیری بات چیت سیکھنے کیلیے...
    اسلام آباد میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مائنز منرلز بل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئر آدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو...