2025-03-31@02:34:43 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد گرفتاری»:

    لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ ختم نہ کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔ پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پیکا ایکٹ بنانے میں ملوث ہیں،...
    کراچی کی مقامی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسریٰ اشفاق نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری نے کہاکہ ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیکا ایکٹ درخواست ضمانت مسترد صحافی فرحان ملک مقدمہ وی نیوز
    عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی، ملزم فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا۔ عدالت...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج عباس شاہ نے کی۔ جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے وحید مراد سے کیا میٹریل برآمد کیا ہے؟ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی بات کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ وحید مراد کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ میرے مؤکل نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ...
    کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کل سنایاجائےگا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کرلیا، جبکہ اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ملزم کے وکیل معیزجعفری نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتا سکی کہ جرم کیا ہے، صرف یہ کہہ دینا کہ اینٹی اسٹیٹ مواد ہے کافی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو بتایا جائے کہ کون سی رپورٹ یا خبر اینٹی اسٹیٹ ہے،...
      وحید مراد نے آرمی چیف کے اہل خانہ کے حوالے سے احمد نورانی کی رپورٹ شیئر کی وحید مراد پر اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کا الزام ہے، پراسیکیوٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف ائی اے ) نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی وحید مراد کی پیکا قانون کے مقدمے میں گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر انہیں 2 روز کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دائر مقدمے کی سماعت کی، ایف ائی اے نے صحافی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔وحید...
    کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل اعجاز الحق کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے خلاف ویڈیو وائرل کرنے والے دکاندار کی پیکا ایکٹ کے تحت حراست پر تشویش ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ 2025 کی منظوری کے وقت سی پی این ای اور دیگر صحافتی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ خدشات اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظر عام پر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، دو...
    ایمنڈ کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز(ایمنڈ)نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کے صحافی فرحان ملک کے خلاف درج ایف آئی آر کے مندرجات مبہم، غیر واضح اور بوگس ہیں جن کا مقصد ہراساں کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے سوا کچھ نہیں۔ایمنڈ نے کہا کے ہم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا، فرحان ملک کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی...
    ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کہ صحافی فرحان ملک کے خلاف درج ایف آئی آر کے مندرجات مبہم، غیر واضح اور بوگس ہیں جن کا مقصد ہراساں کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے سوا کچھ نہیں۔ پیکا قوانین کی خلاف ورزی، ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیاذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی فرحان ملک کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ ایمنڈ نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے...
    ایف آئی اے کے ٹیم نے  کراچی میں واقع ڈیجیٹل نیوز کے ایک ادارے ’رفتار‘ کے مالک اور سینیئرصحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیکا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فرحان ملک کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان ملک کے خلاف تقریباً 3 ماہ قبل انکوائری شروع کی گئی تھی۔ فرحان ملک پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے...
    پیکا قوانین کی خلاف ورزی پر وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی فرحان ملک کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ 
    پنجاب میں رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔ قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر پانچ سو روپے غیرقانونی طور پر لینے والے ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کرکے  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور مشینیں بھی تحویل میں لے لیں۔ پنجاب حکومت نے مستحقین کو قطار سے بچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے کا...
    ڈاکٹر شاہنواز کمبھار کے ماورائے عدالت قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف آئی اے نے میڈیکو لیگل آفیسر کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے میرپور خاص ڈاکٹر شاہنواز کمبھار قتل کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کے الزام کے تحت میرپور خاص سے گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ایف آئی اے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہے،  ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی ، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔ ترجمان...
    ایک بیان میں الجزیرہ نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے جو کچھ کیا اسے صرف میڈیا کوریج کو روکنے کی کوشش سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعرات کے روز اپنے نامہ نگار محمد الاطرش کے گھر پر عباس ملیشیا کے چھاپے اور آج صبح ان کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے من مانی اقدامات قابض دشمن کے ساتھ ہم آہنگی کے مترادف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نامہ نگار محمد الاطرش کی حراست اس وقت عمل میں آئی جب اسے مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی حملے کی کوریج جاری رکھنے سے...
۱