2025-03-13@00:58:18 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«شاپنگ بیگز»:

    سندھ حکومت نے لوگو والے شاپنگ بیگز کے پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی کا جو فیصلہ کیا ہے وہ اگرچہ تاخیر سے ہوا مگر ایک اچھا فیصلہ ہے جس پر اگر حقیقی طور پر عمل ہوا تو اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور عوام کو ہر طرف سے لوٹنے کے مذموم عزائم نہ صرف ناکام ہوں گے بلکہ عوام کا بھی کچھ مالی فائدہ ہوگا۔ حکومت کی کوشش اور بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود ملک میں شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال رکنے میں نہیں آیا بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جو ماحولیاتی آلودگی ہی نہیں بڑھا رہا بلکہ لوگوں کی ناجائزکمائی کے ذریعے کے ساتھ نکاسی آب کی تباہی میں...
    اسلام آباد کے ایک چھوٹے سے کونے میں کھڈی کی مخصوص آواز کے ساتھ سہیل خان اپنے ہنر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ایک ماہر کھڈی سواتی شال کے کاریگر ہیں جو نہ صرف شالیں بلکہ روایتی طرز کے کپڑے اور قمیضیں بُننے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ سحری کے بعد وہ اپنے کام کی جگہ پہنچتے ہیں جہاں ہاتھوں کی محنت اور صبر کے ساتھ دھاگے آپس میں جوڑ کر ایک نئی شکل اختیار کرتے ہیں۔ روزے کی حالت میں بھی وہ اپنی لگن کو کمزور نہیں پڑنے دیتے اور گاہکوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسکردو کی خاتون جو جدید دور میں شالیں کھڈی پر بُنتی ہیں کام کے دوران جب اذان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ، سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔ اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، آئے روز بنیادی اشیائے کی قیمتوں میں نہ رکنے والا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ملتان میں سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوگیا، فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار بلکل نہیں اوپر سے سیمنٹ بھی مہنگی ہوتی جا رہی ہے، سیمنٹ کا بیگ پہلے 1300 کا تھا اب 1325 روپے...
    حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز...
    ٹیکساس میں 11 سالہ لڑکی نے ساتھی طلبا کے طعنوں سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکشی کرنے والی بچی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی  جو سیلین روہو کو "امیگریشن اسٹیٹس" کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ جو سیلین کی والدہ، ماربیلا کاررانزا، نے بتایا کہ اپنی بیٹی کو گھر پر بے ہوش حالت میں پایا تھا اور اُسے فوری طور پر میڈیکل سٹی آف ڈلاس منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ والدہ نے بتایا کہ اسکول میں سب بیٹی کو کہتے تھے امیگریشن کو فون کر کے تمھارے والدین کے بارے میں بتائیں گے اور پولیس انھیں لے جائے گی، پھر تم اکیلی رہ جاؤ گی۔ والدہ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے، پاکستانی شاہینوں نے 203 کا ٹارگٹ تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔قومی ٹیم کے کپتان محمد حارث 70 اور مبصر خان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستانی بیٹرز اذان اویس نے 23 اور صاحبزادہ فرحان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔  پاکستانی شاہینز نے مطلوبہ و ہدف 35 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
    کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔   یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔...
    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے آخرکار اپنے مشہور بیک پیک کا راز کھول دیا اور رکشے کو اپنی پسندیدہ سواری قرار دے دیا۔ فلم ’لوویپا‘ اسٹار اپنی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ ہدایت کارہ و کوریوگرافر فرح خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیے نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے بیگ کے اندر موجود سامان کی جھلک دکھائی۔ جنید خان کے بیگ سے ایک قلم نکالا، جس پر عامر خان کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ یہ قلم انہوں نے جاپان کے ’سیون الیون‘ اسٹور سے لیا تھا۔ مزید حیرت تب ہوئی جب خوشی نے ان کے بیگ سے ایک ہیئر ڈرائیر نکالا، جس پر جنید نے وضاحت دی کہ وہ عام...
    بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے وعدے پر امریکی صارفین کے لیے سروس بحال کردی چونکہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اس لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، خاص کر بلیو اسکائی،ایکس اور میٹا ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز لانچ کررہے ہیں، ان فیچرز میں ایک اہم فیچر ویڈیو ایڈیٹنگ فیچز ہے۔ بلیواسکائی کی مختصر ویڈیو اتوار کے سوشل میڈیا ایپ بلیواسکائی نے مختصر ویڈیوز کے نئے فیچر...
    یہ اُس عہد کا ذکر ہے جب عورت تو کجا مرد کا تعلیم حاصل کرنا بھی معیوب تصور کیا جاتا تھا۔ اُس عہد کے ہندوستان میں سر سید احمد خان کے لیے بھی مسلمانوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کرنے کی جدوجہد آسان نہ تھی۔  سر سید احمد خان کی وفات کے سال یعنی 1898 میں لاہور کی 20  یا 22 سال کی اک شادی شدہ خاتون نے اپنی بڑی بہن کو خط لکھا کہ ’’میں نے عورتوں کے لیے ایک جریدہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، کیا تم اس حوالے سے میری مدد کرنے اور میرے لیے کچھ مضامین لکھنے پر تیار ہو؟‘‘ اُس کی بہن نے جوابی خط میں دو ٹوک الفاظ میں انکار کر دیا اور کہا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور مقامی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی شہ رگ کراچی کے مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے،شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، عوام شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کردیں، سندھ کابینہ کے اگلے اجلاس میں قوانین میں ترمیم کی جائے گی،شہر میں جدید ترین گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں، کچرے سے گیس اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 30منی ڈمپرز اور 6بڑے کمپیکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کے سالڈ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ یحیٰ سنوار مزاحمت کا استعارہ اورنوجوانوں کو ہیرو ہیںجوزندگی کی آخری سانس تک طاغوتی قوت سے لڑتے رہے۔السنوار کی چھڑی بڑے بڑے جوہری ہتھیاررکھنے والوں کے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔غزہ میں دنیا بھرکی طاقتور فوجیں اپنا اسلحہ وبارود استعمال کررہیں اوردوسری جانب نہتے ومظلوم فلسطینی ہیں جن کا اللہ مدد جذبہ جہاد اورشوق شہادت سے دشمنسے لڑ رہے ہیں۔انسانی حقوق کے ادارے اورعالمی ضمیرخاموش تماشائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمے دار عبداللہ الہادی محمد کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ متقی ودیگر مقامی ذمے داران بھی موجود تھے۔ان کا...
    لاس اینجلس: لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آئیں اور اپنے گھر کے دروازے ان کے لیے کھول دیے۔ انجلینا جولی نے اس مشکل وقت میں متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ، پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے بھی متاثرین کو اپنے گھر میں پناہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔   آگ نے شہر کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا، اور پورا علاقہ کھنڈرات میں بدل گیا۔ امریکی بزنس مین ڈیوڈ اسٹینر کا گھر اس آتشزدگی سے بچ گیا، اور انہوں نے اس معجزے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرا گھر...
    NEW DEHLI: بھارتی بازیگر نے ہتھوڑی سے 22 کیل اپنی ناک میں ٹھونک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرل مین کے نام سے معروف کرانتھی کمار نے منفرد فن کا مظاہرہ اٹلی میں شو کے دوران کیا، جس میں اس نے ہتھوڑی کا استعمال کرتے ہوئے 22کیل ایک منٹ میں ناک میں ٹھونکے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
    کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید3 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد نکالی گئی لاشوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ 8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ 20 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، 8 کان کنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن 4 ہزار 200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں،کان کے داخلی دروازے سے ملبےکو بھاری مشینری کےذریعے ہٹایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ...
۱