Jasarat News:
2025-01-18@12:59:50 GMT

شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی‘مرتضیٰ وہاب

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور مقامی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی شہ رگ کراچی کے مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے،شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، عوام شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کردیں، سندھ کابینہ کے اگلے اجلاس میں قوانین میں ترمیم کی جائے گی،شہر میں جدید ترین گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں، کچرے سے گیس اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 30منی ڈمپرز اور 6بڑے کمپیکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کے سالڈ ویسٹ نظام میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں،کراچی کو مثالی شہر بنانا ہے، تنقید کے بجائے تعمیر و ترقی کی سیاست کی جائے، سالڈ ویسٹ نظام میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی اسے آئیڈیل بنانے کا ہدف باقی ہے، گلی محلوں سے کچرا اٹھانے کے لیے مزید گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں،یہ بات انہوں نے پیر کے روز سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ماڈل کالونی یارڈ میں ضلع کورنگی کو کچرا اٹھانے کے لیے نئی گاڑیاں دینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ٹریفک ، سیف سٹی،یورپی نظام اور ہمارا رویہ

گزشتہ دنوں اخبارات کے صفحات پر کچھ ایسی خبریں نظروں سے گزریں جن کا تعلق لاہور کی ٹریفک پر قابو پانے سے تھا جن میں ایک خبر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں مزید ٹریفک وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسے ٹریفک میں بہتری لانے کا عمل قرار دیا ہے۔ کیونکہ انہیں ایسا ہی بریف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹریفک کے مسئلے کی بنیادی وجہ وارڈن کی کمی ہی ہے اور دوسری خبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کی تھی ۔جرمانوں میں اضافہ کرنے کو بھی ٹریفک میں بہتری لانے کے لئے ا حسن عمل قرار دیا جارہا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ٹریفک کے مسائل وارڈن کی مزید بھرتی کر نے اور جرمانے بڑھانے سے حل ہو جائیں گے؟ اگر ایسا سمجھا جارہا ہے توبے شک ہزار فیصد جرمانہ کر دیں اور ہر گلی محلے کی نکڑ پر ایک وارڈن کھڑا کر دیں۔ لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے ۔ہمارے معاشرے کے حوالے سے یہ ایک انتہائی پیچیدہ معاملہ اور مسئلہ ہے جس کی کئی وجوہات ہیں جن میں ناخواندگی، ٹریفک شعور کی کمی کے علاوہ قوانین کی پاسداری کرنا مجموعی طور پر ہم اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔جبکہ جو ٹریفک وارڈن موجود ہیں ان کا اپنا طرز عمل بھی کوئی اتنا بہتر اور سنجیدہ نہیں کہ وہ صرف ٹریفک کی روانی کو برقرار اور بہتر رکھنے کے لئے بھرتے کئے گئے ہیں ۔بلکہ ان کے اور بھی کئی کام ہیں جن میں سر فہرست صرف اور صرف بنا ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرنا یا منڈلی لگا کر گپ شپ لگانے کے ساتھ خود ساختہ ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے وی آئی پیز کو گزارنے کے لئے خودکار انتظام کے تحت ٹریفک سنگلز کو کنٹرول کرنا، مختلف چوکوں چوراہوں کو ڈیوائڈر لگا کر بند کر کے ٹریفک مینجمنٹ کرنا، لفٹر کے ذریعے سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں اٹھانا یا وی وی آئی پی کو گزارنے کے لئے ٹریفک سنگلنز بند کرنا یہ سارے عمل بھی وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لئے ہی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ٹریفک کا نظام دن بہ دن بد سے بد تر ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کی وجوہات پر غور کرنے کی بجائے آئے روز نت نئی پابندیاں اور جرمانوں میں اضافے کو ہی مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔

جب ہم دیگر مہذب معاشروں کی کوئی مثال پیش کرتے ہیں تو اس کا مطلب بھی بہتری لانا ہی ہوتا ہے ۔ یورپ میں رہنے والے یا وہاں کا سفر کر کے پاکستان آنے والوں کے مطابق آج سے 70 سے 80 سال پہلے یورپ کو بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا تھا، لیکن مستقل کوششوں سے یہ لوگ ایسے نظام کو وجود میں لے آئے کہ جہاں قطار توڑنے کو معیوب سمجھا جانے لگا ۔یورپ میں آج بھی جرمانے کے نام پر شہری ناک بھوں چڑھاتے ہیں اور شہر میں کئی جگہ خفیہ کیمرے والی ویگنوں کو حکومت کی اے ٹی ایم
مشینیں کہا جاتا ہے۔ حکومت سالانہ ان جرمانوں کا ہدف مقرر کرتی ہے اور پھر اس کو حاصل بھی کرتی ہے اور پولیس ملازمت کا کم وبیش 10 فیصد حصہ بھی ایسے کاموں کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔ لیکن جن بنیادوں پریورپی ممالک کا ٹریفک نظام کھڑا ہے اس میں ڈرائیونگ لائسنس کا ایک مؤثر اور شفاف نظام بھی ہے۔

18 برس کی عمر کو پہنچنے والے ہر بچے کی کوشش ہوتی ہے کہ جونہی وہ 18 سال کا ہو تو ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرلے۔ ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنے کے لیے تھیوری اور پریکٹیکل پر مشتمل 2 الگ امتحانات میں کامیاب ہونا ہوتا ہے۔ تھیوری کے امتحان میں پرچہ حل کرنا ہوتا ہے جس میں اشکال کی مدد سے 25 سوالات دیئے جاتے ہیں۔ سوالوں کے آگے 2 سے 4 جز ہوتے ہیں۔ ان 25 میں سے 20 سوالوں کے ٹھیک جواب دینے والے کو پاس تصور کیا جاتا ہے، جس کے بعد پریکٹیکل یا عملی امتحان کی تیاری کے لیے آپ کو ایک تصدیق شدہ انسٹرکٹر کے ساتھ گاڑی چلانے کے چکر مکمل کرنا ہوتے ہیں۔ امتحان کے دن پولیس اہلکار آپ سے عملی ٹریفک میں گاڑی چلوا کر، گاڑی پارک کرا کر، گاڑی سے متعلق عام معلومات کا زبانی امتحان لے کر، پوری طرح مطمئن ہونے کے بعد لائسنس جاری کرتا ہے۔ اس ڈرائیونگ لائسنس کو ایک شناختی کارڈ جتنی ہی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

پاکستان میں ان پڑھ ڈرائیور ہماری ٹریفک کے بڑے مسائل کے ذمہ دار ہیں، جس شخص کے پاس موٹر سائیکل خریدنے کے پیسے ہوں وہ موٹر سائیکل خرید کر سڑک پر نکل آتا ہے اور آہستہ آہستہ اس کو گاڑی کو کنٹرول کرنا آ ہی جاتا ہے۔ تاہم ٹریفک میں اس کا رویہ کیا ہونا چاہیے اس کا اسے ساری عمر پتہ نہیں چلتا۔ لوگ بڑے دھڑلے سے ہائی بیم پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے گاڑی چلاتے ہیں، کسی کو معلوم نہیں کہ اگر راستہ تنگ ہو تو اس پر سے گزرنے کا حق پہلے کسے ہے اور کس کا بعد میں۔ بے ہنگم طریقے سے گاڑی کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جانا اور بند سگنل پر جلد بازی کرکے سب کو پریشان کرنا معمول ہے، اور جب بڑی مشکل سے آگے نکلتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے خالی سڑک پر ہمارا کتنا وقت ضائع ہوگیا۔کم عمر بچے دھڑلے سے موٹر سائیکلیں دوڑاتے پھرتے ہیں اور والدین فخر سے بتاتے پھرتے ہیں کہ بیٹا اب موٹر سائیکل چلانے لگ پڑا ہے، ایسے بچوں کی سڑک پر موٹر بائیک چلانے کی سمجھ کیا ہوسکتی ہے؟ یہ آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

یہاں پورے کا پورا نظام کمزور بنیاد پر کھڑا ہے، ان پڑھ ابن ان پڑھ ڈرائیور اپنی سواری کو ٹریفک کے ماحول میں لارہا ہے، لوگوں کو احساس ہی نہیں کہ قطار میں ایک دوسرے کے پیچھے چلنے میں ہی سب کی بھلائی ہے، سڑک پر لگی سفید لکیریں ماتم کرتی رہ جاتی ہیں لیکن کوئی ان کی بتائی حدود کی پاسداری نہیں کرتا۔ یورپی ممالک میں بنیادی فرسٹ ایڈ اور محفوظ ڈرائیونگ کے اطوار سیکھنا ہر ڈرائیونگ کورس کا بنیادی حصہ ہیں، اگر اسی طرز پر ہم کسی بھی مہذب ملک سے ان کا ڈرائیونگ کا تربیتی نظام کاپی کرکے اپنے ہاں لاگو کرلیں تو ہمارے نظامِ ٹریفک کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے۔ اب یہاں بھی پچھلے کچھ سال سے ڈرائیونگ کے امتحان کے وقت کچھ ٹریفک کے اشارے پوچھنے اور گاڑی میں بٹھا کر ایک کھلے میدان میں آگے پیچھے کرا کر مہارت چیک کرنے کا سلسلہ آغاز ہوا ہے جو خوش آئند ہے لیکن عموی طور پر اس کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور جب بنیادوں میں کچھ بہتری آجائے تو ہر شہری کی اسطاعت کے مطابق بھاری جرمانے کرنے میں کوئی حرج نہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہر ملزم کے خلاف اس کی معاشرے میں سماجی حیثیت، مقام اوراس کی گاڑی کے سائز اور برانڈ کو بھلا کر ای چالان کے ٹکٹوں کا اجرا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
  • یونان کشتی حادثات: وزیر اعظم کا سخت نوٹس، 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرط پوری:بجلی کے بنیادی ٹیرف پر سالانہ نظرثانی ہوگی
  • وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی کراچی سمیت دیگر تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنیکی ہدایت
  • کراچی: رینجرز و پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب ملزم گرفتار
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا
  • محرابپور،محکمہ آبپاشی و پولیس کی ملی بھگت سے مٹی مافیا مٹی فروخت کیلیے لے جارہی ہے
  • حکومت بلوچستان کا ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • ٹریفک ، سیف سٹی،یورپی نظام اور ہمارا رویہ