2025-04-04@01:14:54 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«شارٹ ٹرم کڈنیپنگ»:
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن بلاک 4 میں کارروائی کر کے پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایک ملزم خود کو پولیس افسر اور دوسرا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، ملزمان سول ایوی ایشن ملازم اور پولیس اہلکار کو اغوا کرچکے ہیں۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے 2 پستول، 20 بیگ، پولیس یونیفارم، درجنوں بیجز، جدید ہتھکڑی، 8 موبائل فونز، جعلی بلٹ پروف جیکٹ، کئی گھڑیاں اور جدید ایل سی ڈی برآمد ہوئی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھو پیر سے نوجوان کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نوجوان کی مدعیت میں تھانہ منگھو پیر میں درج کیا گیا ہے۔متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ ملزم اویس نے گیمنگ ایپ پر میری معلومات لیکر مجھ سے دوستی کی اور خود کو میری یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم اویس نے ملنے کے بہانے بلایا اور دوست کے ساتھ مل کر اغواء کیا، ملزم نے نشہ آور چیز اور اسپرے کے ذریعے مدہوش کردیا۔متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان نے غیر اخلاقی کام کرایا اور اسکی ویڈیو بنائی، ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر رقم مانگی، رقم دینے کی یقین...
بالی وڈ اداکار جیدیپ اہلاوت نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے موضوع پر بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسٹار کڈز کی زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں اپنے خاندان کی وجہ سے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیدیپ اہلاوت نے کہا، "اسٹار کڈز کو فلمی دنیا میں بڑا فائدہ ملتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی زندگی میں مشکلات نہیں ہیں۔ عالیہ جیسی شاندار اداکارہ کو بھی 'نیپو کڈ' کے طور پر ہر دن تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہوگا۔" انہوں نے اس...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالت میں مدعی نے عدالت کے روبرو2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شناخت پریڈ ہوئی۔ مجموعی طور پر8 ملزمان مقدمے میں گرفتار ہیں۔ ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی شاخت پریڈ کی درخواست منظور کی تھی۔ مبینہ پولیس اہلکاروں سمیت پرائیویٹ ملزمان پر واردات میں9 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ارسلان نامی شہری کو اس کے دوسرے دوست کے ساتھ منگھو پیر کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، واقعے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کررہی ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے مزید سب انسپکٹر اور 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری ارسلان کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو بھی معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
علامتی فوٹو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں سی ٹی ڈی کے 3 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سب انسپکٹر راجا بشیر، کانسٹیبل عمر اور علی رضا معطل ہیں جبکہ مقدمے میں اہلکار علی رضا مفرور ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق کانسٹیبل عمر ریمانڈ پر پولیس کسٹڈی میں ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا کراچی پولیس کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کو فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں...