2025-03-15@14:57:20 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«سفری سہولتیں»:
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں، عام استمعال کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، لوگ پانی گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر--فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خانامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کر دی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس اور بجلی کے لیے پریشان...
لاہور (کامرس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) فیض احمد چدھر کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، جہاں ان کا استقبال چیمبر کے صدر ابوزر شاد نے کیا۔ملاقات میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی اور ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رفیعہ سید بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان کی زرعی، آئی ٹی، اور انجینئرنگ برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا ہوگیا۔ حکومت پنجاب نے جیل کے قواعد و ضوابط میں بنیادی تبدیلی کر دی ملزموں/مجرموں کو انکے اقامتی شہر/ضلع میں سزا کاٹنے کے لیے رکھا جا ئے گا۔ عمران کو اڈیالہ میں تمام سہولتیں میسر ہیں اسے ایک لمحہ کے لیے بھی موت کی کوٹھڑی یا چکی میں نہیں رکھا گیا، خوراک اور دوسری سہولتیں بلا رکاوٹ حاصل ہیں۔ دنیا کی کسی جیل میں انتظامیہ کسی بیرک میں روشنی ختم کرنا سوچ بھی نہیں سکتی ایسا کرنا سیکورٹی تھریٹ ہے۔ عمران کی لاہور منتقلی سے پہلے کئی معاملات کا جائزہ لینا ہوگا۔

پاکستان میں اربوں ڈالر لگانا چاہتے ہیں، رچرڈ گرینل کو گمراہ کیا گیا، سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد: سہولتیں دینے کیلئے پرعزم، شہباز شریف
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کے وفدکے سربراہ و ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا تھا اور رچرڈ گرینل نے جو بات کی وہ پاکستان سے متعلق اپنی انڈرسٹینڈنگ کے مطابق کہا، اب پاکستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ بہتر انڈرسٹینڈنگ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جینٹری بیچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹائی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ غفور انجم پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیاکہ یہ درخواست سہولتوں سے متعلق ہے، آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولتیں فراہم کی ہیں؟۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے...
ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو طبی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خریداری سے ڈی آئی خان کے عوام کو دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین کو ڈی ایچ کیو اسپتال کی کیتھ لیب میں نصب کیا جائے گا، جس سے اسپتال کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔ فراز احمد مغل نے اس بات پر زور...
اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت سکھ اور ہندو یاتریوں کو اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان میں سفر کرنے میں مزید آسانی ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان...
لاہور،مردان (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر بیرونی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ اتحاد مسلط ہے جو مل کر عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو ایک دوسرے میں تقسیم کیاہوا ہے۔ عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ وہ مردان تفہیم القرآن میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی امیر غلام رسول و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ا سرائیل فلسطین میں امریکہ کی سرپرستی میں بے گناہوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ خود کو جمہوریت پسند کہنے والے امریکہ نے پوری دنیا میں افراتفری مچائی ہے۔...