2025-04-15@08:39:46 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«دریافت کو»:
پیٹرولیم اور گیس کی مشہور سعودی کمپنی آرامکو کو بڑی کامیابی ملی ہے اور سعودی عرب میں تیل اور گیس 14 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نئے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اس کامیاب دریافت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں سعودی کمپنی آرامکو کا پیٹرول پمپ کھل گیا وزیر توانائی نے بتایا کہ سعودی کمپنی آرامکو کو مشرقی ریجن اور ربع الخالی کے صحرائی علاقے میں یہ کامیابی ملی ہے، جس سے توانائی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے،پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہے۔\932
ٹی پی ایل پراپرٹیز کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ قدرتی گیس کے ذخائر کا حصہ نہیں ہے اس لیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی یہ پاکٹ قدرتی طور پر ختم ہونے کا امکان ہے بشرطیکہ آگ کو جلنے دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت کرلیا ہے۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لکھے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جائزوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ آزادانہ خیالات کی بنیاد پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ...
ویب ڈیسک : ٹی پی ایل پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت کرلیا ہے۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لکھے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جائزوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ آزادانہ خیالات کی بنیاد پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ گیس کم بائیوجینک میتھین ہو سکتی ہے، جو قدرتی طور پر نامیاتی مادے کے سڑنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گیس ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ قدرتی گیس کے ذخائر کا حصہ نہیں ہے اس لیے وقت گزرنے...
کراچی (نیوز ڈیسک) تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، شمالی وزیرستان میں نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل اور گیس دریافت ہوئی، سپنوام شمالی وزیرستان میں ہنگو فارمیشن میں واقع ہے۔ ترجمان ماڑی انرجیز کا کہنا ہے تئیس اعشاریہ آٹھ ،پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایک سو بائیس بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا تاہم سپنوام سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں، آپریشنز میں تعاون...
سڈنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )یونیورسٹی آف سڈنی نے سیارہ زحل کو 128 نئے چاند ملنے کا انکشاف کیا ہے انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین نے تائیوان کی اکیڈیمیا سینیکا میں ایڈورڈ ایشٹن کی سربراہی میں فلکیات دانوں کی ایک ٹیم کی ان دریافتوں کو تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے کہ سورج سے چھٹے نمبر پر موجود اس سیارے کے چاندوں کی کل تعداد اب 274 ہو گئی ہے جو نظام شمسی کے کسی بھی سیارے کے مقابلے میں زیادہ ہے.(جاری ہے) یونیورسٹی کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دریافت کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے چاندوں کو دیکھا کیسے جاتا ہے اور یہ پہلے کسی کو نظر کیوں نہیں آئے؟ کیا مشتری...
سائنس دانوں نے برازیل میں چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت کیا گیا ہے جو مہلک مرس وائرس سے مشابہت رکھتا ہے۔ البتہ، اس سے لاحق انسانوں کو خطرات ابھی واضح نہیں ہیں۔ دارالحکومت ساؤ پاولو اور برازیلی ریاست سیرا کے محققین نے ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ساتھ ملک کر یہ نیا کورونا وائرس دریافت کیا اور اس کو Middle East respiratory syndrome virus (Mers-CoV) سے مشابہ پایا۔ مرس وائرس کی پہلی بار 2012 میں سعودی عرب میں نشان دہی کی گئی تھی اور تب سے اب تک دو درجن سے زائد ممالک میں اس انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 850 سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق برازیل...
لاہور: سویڈش لنکوپنگ (Linköping) یونیورسٹی کے سائنس داں، فینگ گاؤ کی زیرقیادت ماہرین نے خراب پرویسکائٹ (perovskite) سولر پینلوں کو پانی پر مبنی کرشماتی محلول کے ذریعے نیا بنانے کی انقلابی ٹکنالوجی دریافت کر لی ہے۔ سویڈش ماہرین نے سوڈیم ایسیٹیٹ، سوڈیم آیوڈائیڈ اور ہاپوفاسفورویس ملائیں پھر اس میں پینل کے سولر سیل ڈالیں اور پانی کو 80 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ ابالیں تو محلول سارا سولر میٹریل الگ کر دیتا ہے۔ جب حاصل شدہ پرانے میٹریل سے نئے سولر سیل بنا کر نیا پینل سیٹ کیا توماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، وہ نئے پینل جیسی ایفیشنسی سے بجلی بنانے لگا۔
بیجنگ: چین میں ایک نیا بیٹ کورونا وائرس دریافت ہوا ہے جو انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ وائرس HKU5-CoV-2 کہلاتا ہے اور اس کا تعلق مرکووائرس (merbecovirus) سبجینس سے ہے، جس میں وہ وائرس بھی شامل ہے جو Middle East Respiratory Syndrome (MERS) کا سبب بنتا ہے۔ یہ وائرس ACE2 ریسیپٹرز کے ذریعے انسانی خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے COVID-19 کا باعث بننے والا SARS-CoV-2 وائرس داخل ہوتا ہے۔ چینی محققین نے تجربہ گاہ میں منی-ہیومن آرگن ماڈلز پر اس وائرس کا تجربہ کیا، جس سے ثابت ہوا کہ یہ انسانی خلیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد خدشات پیدا ہوگئے کہ یہ وائرس نئی...
چینی محققین نے چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت کیا ہے، جسے HKU5-CoV-2 کا نام دیا گیا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ وائرس ممکنہ طور پر انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ یہ حملے کیلئے وہی طریقہ استعمال کرتا ہے جس طرح کووڈ 19 خلیات میں داخل ہو کر نقصان پہنچاتا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ وائرس HKU5 کرونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے جو پہلی بار ہانگ کانگ میں ایک جاپانی چمگادڑ میں دریافت ہوئی۔ وائرس سے متعلق نئی تحقیق سیل سائنٹیفک جرنل (Cell scientific journal) نامی جریدے میں شائع ہوئی۔ اس تحقیق کی قیادت ایک اعلیٰ چینی سائنسدان وائرولوجسٹ نے کی جن کا نام شی زینگلی ہے، جسے ”بیٹ...
سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس...
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے نیدرلینڈ میں ایک مقام سے ایسے سونے اور چاندی کے سکّے دریافت کیے ہیں جن کو عیسائیت سے قبل اس وقت کے لوگ دیوتاؤں کی نذر کرتے تھے۔ ’شیطان کے مال‘ (Devil’s Money) کے طور پر جانی جانے والی یہ دریافت یورپ کے اس حصے میں عیسائیت آنے سے قبل انجام دی جانے والی رسومات پر روشنی ڈالتی ہے۔ نیدرلینڈ، شمالی جرمنی اور برطانیہ میں کچھ ایسے مقامات سامنے آئے ہیں جن کا موازنہ نورڈک دنیا سے کیا جا رہا ہے، جس کی عیسائیت سے پہلے کی رسومات کے متعلق بہتر فہم رکھا جاتا ہے۔ محققین کے مطابق نورڈک علاقوں میں عیسائیت قبل موجود ان بت پرست گروہوں سے حاصل ہونے والی دریافتوں کا اطلاق باقی جرمینک نورڈک...
واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
ماہرین فلکیات نے تین ایسی کہکشائیں دریافت کی ہیں جو کائنات کے قدیم ماضی کے مخفی رازوں کو افشا کرسکتی ہیں۔ یہ کہکشائیں جن کا نام Sculptor اے، بی اور سی ہے، اتنی چھوٹی اور مدھم ہیں کہ وہ روایتی کمپیوٹر الگورتھم کے ذریعے پتہ لگنے سے بچ جاتی ہیں، انہیں فوکس میں لانے کے لیے تیز انسانی آنکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایریزونا یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ڈیوڈ سینڈ نے یہ حیرت انگیز دریافت کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایسے ہی ڈی ای ایس آئی لیگیسی سروے کا مطالعہ کررہا تھا اور آسمان کے ان علاقوں کا مشاہدہ کررہا تھا جن کی پہلے تلاش نہیں کی گئی تھی۔ اس میں صرف چند گھنٹے ہی لگے کہ یہ کہکشائیں...
لاہور: پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پرسونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔ حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطح کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ...