2025-03-06@10:13:24 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں»:
اسلام آباد( اے بی این نیوز)جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، استور ،کالام منفی06، اسکردو منفی04،مالم جبہ، کوئٹہ منفی 03،گوپس، قلات اور پاڑاچنار میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔شدید برفباری کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی برفباری جاری ہے۔جاگراں ویلی میں گلیشیئرکی زد میں آنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں زیارت سمیت توبہ اچکزئی، چمن اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد آج صوبے میں غیرمعمولی سردی کی لہر داخل ہونےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، اسلام آباد میں بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی، چھت ٹپکنے کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات رہا جبکہ...

بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان،موسمیات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، گوپس ، اسکردو منفی 10، استور منفی 09،ہنزہ ،گلگت ،بگروٹ، کالام منفی 05 اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، گوپس منفی 11، استور، اسکردو منفی 10، ہنزہ منفی06، قلات اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، کالام ،گوپس،استورمنفی09، قلات منفی 08، اسکردومنفی 06،ہنزہ،کوئٹہ منفی04، مالم جبہٍ، دیر اورپارہ چنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور با لا ئی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال،میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے...