2025-04-16@22:58:23 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«حکومتی دعووں پر یقین کرنے سے»:

    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کا گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھنے کا انکشاف، آئندہ ماہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں ہم نے 0.7 فیصد کی کم ترین سطح پر افراطِ زر دیکھی تاہم آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ زرعی نمو کم رہنے کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی، زرعی شعبہ کی نمو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء) معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، 1400 ارب کے نئے ٹیکسز اور بجلی 51 فیصد مہنگی کرنے کا نتیجہ، 5 بڑی فصلوں کی پیداوار میں 7.7 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف، صنعتی شعبہ بھی 0.2 فیصد سکڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی کے دوران زرعی اور صنعتی شعبے کے تشویش ناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجٹ میں 1.4 ہزار ارب روپے کے ریکارڈ ٹیکس عائد کیے، جبکہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 51 فیصد اضافہ کیا، جس نے صنعتی ترقی کو سست کرکے معاشی نمو کو متاثر کیا۔ زرعی شعبے میں...
    گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی نے سب کو حیران کردیا۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ کی جانب سے تیندووں کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں مادہ اور اس کے تین بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ نے واقعے کو حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کےلیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں، تیندووں کا اس طرح نظر آنا غیرمعمولی واقعہ ہے۔
    گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سے یہ خبر گردش کرتی رہی کہ پاکستان اپنی شہریت 18 ہزار امریکی ڈالر یا 50 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کر رہا ہے، جس پر بہت سے اچھے برے تبصرے بھی کیے گئے۔ وی نیوز نے خبر کی تصدیق کے لیے جب وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا تو ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریت دینے اور شہریت کی تنسیخ سے متعلق تمام قوانین وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام ہیں اور وہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جعلی خبر ہے اور ایسی کوئی پالیسی یا ترمیم زیرغور بھی نہیں ہے، جب ان...
    دمشق(نیوز ڈیسک) شام میں حکومتی فورسز اور بشار الاسد کے وفادار جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (SOHR) کے مطابق، یہ تصادم شمالی ساحلی علاقے میں ہوا، جہاں حکومتی فورسز اور اسد کے حامی جنگجو آمنے سامنے آگئے۔ جمعرات کو لاذقیہ اور جبیلہ میں اسد کے حامی جنگجوؤں نے اچانک حکومتی چیک پوسٹوں اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ حملے اس وقت کے سب سے شدید حملوں میں سے ایک تھے جب سے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔شامی میڈیا کے مطابق، حکومت نے جوابی کارروائی میں جنگجوؤں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2025ء)رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، چکن کی قیمت 700 روپے، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے اور پھلوں کی قیمتیں 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، تو دوسری جانب رمضان المبارک شروع ہوتے سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی اور دیگر اشیاء کی بے قابو ہوتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کے برعکس مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سبزیوں میں لہسن...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غلام ذہنیت حکومت نے آئی ایم ایف کو عدالتوں اور اداروں تک بھی رسائی دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قومی وقار اور آزادی کے منافی ہے۔ چچا بھتیجی اشتہار دے کر مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے دونوں ممالک غزہ میں امن کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے، غزہ پر اسلامی اور فلسطین کے حامی ممالک کی...
    نیو دہلی: ہندو برادری کیلئے نہایت اہم اور مقدم تہوار کمبھ میلہ بھی مودی سرکار کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں شمار ہونے والے کمبھ میلے میں 29 جنوری 2025 کو ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا، جس میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 30 عقیدت مند جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بی بی سی کے مطابق حادثہ ناقص انتظامات اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث پیش آیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زائرین کی ایک بڑی تعداد ایک ہی مقام پر جمع ہو گئی لیکن سیکیورٹی اور ہجوم کنٹرول کے موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ نریندر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ایک بارپھرپیٹرولیم مصنوعات سمیت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو ملک میں معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے قراردیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت جھوٹ کی بنیادپرکھڑی ہے۔دوسری جانب شاٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا منی بجٹ لانے کا مطالبہظالمانہ ہماری آزادی و خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیر خزانہ صاحب اپنا گھر ٹھیک کا مطلب مہنگائی کے طوفان سے عوام کو زندہ زمین میں درگور کرنا نہیں بلکہ وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج اور شاہانہ اخراجات ختم کرکے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں منعقدہ شعبہ جات کے اجلاس سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) 66 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے ماننے سے انکار، ملک کی 59 فیصد خواتین کا مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعووں پر یقین کرنے سے انکار، گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کا انعقاد کیا گیا، جس کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ سروے میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ حکومت کے مہنگائی میں کمی آنے کے دعووں پر یقین کرتے ہیں یا نہیں؟۔ اس سوال کے جواب میں پاکستانیوں کی اکثریت نے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے ماننےسے انکار کر دیا۔ سروے کے...
    64 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں پر شک کا اظہار کرتے ہوئے یقین نہ کرنے کا کہا۔ 22 فیصد پاکستانی حکومتی بیانات سے مطمئن ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنےکی شرح میں واقعی کمی آئی ہے۔ گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔ مہنگائی میں کمی کے حکومتی بیانات پر سب سے زیادہ شک خواتین نے کیا۔ سروے کے مطابق 69 فیصد خواتین نے یقین کرنے سے انکار کیا، جبکہ مردوں میں یہ شرح 60 فیصد دکھائی دی
    64 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں پر شک کا اظہار کرتے ہوئے یقین نہ کرنے کا کہا۔ 22 فیصد پاکستانی حکومتی بیانات سے مطمئن ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنےکی شرح میں واقعی کمی آئی ہے۔ گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔ مہنگائی میں کمی کے حکومتی بیانات پر سب سے زیادہ شک خواتین نے کیا۔ سروے کے مطابق 69 فیصد خواتین نے یقین کرنے سے انکار کیا، جبکہ مردوں میں یہ شرح 60 فیصد دکھائی دی۔
    حکومتی دعووں کے برعکس بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی دعووں کے باوجو دسرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ ہوگیا۔ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں سالانہ بنیادوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے نقصانات 94 ارب روپے پر پہنچ گئے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کے نقصانات 70 ارب روپے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ڈسکوز کی انڈر ریکوری میں 77 ارب روپے کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ڈسکوز کی ریکوری 76 ارب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں، بیشتر پھلوں کی قیمتیں بھِی 300 روپے سے اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120...
۱