UrduPoint:
2025-01-18@10:49:40 GMT

مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں، بیشتر پھلوں کی قیمتیں بھِی 300 روپے سے اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔ پھلوں کی خریداری بھی عوام کیلئے سوہان روح بن گیا، سیب کی قیمت 320 ، کیلا 220 درجن اور امرود 220 روپے فی کلو پر جا پہنچے جبکہ موسمی پھل بھی شدید مہنگے ہو گئے، کینو 280 سے 350 روپے تک کی قیمت میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برائلر کی قیمت میں 4 روپے کی معمولی کمی ہوئی یے، کمی کے بعد برائلر 591 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ انڈوں کی قیمت 300 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ گلی محلوں ، منڈی اور پوش علاقوں میں نرخ ناموں کے برعکس من مانی قیمتوں پر سبزیاں ، پھل اور چکن کی فروخت سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، عوام نے حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
                                                
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت

پڑھیں:

ملک میں دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 جنوری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3687 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار657 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

 دوسری جانب حکومت نے جنوری کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے اضافے سے 256 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے اضافے سے 260 روپے 95 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اوگر نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی، جس کا اطلاق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔  اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2025 کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومتی مہنگائی کو کم کرنے کے دعوؤں کا فائدہ عام آدمی کو نہیں پہنچ رہا، شاداب نقشبندی
  • مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
  • چکن سستا ،انڈوں کی قیمت کیا؟ جانیں
  • مرغی کا گوشت سستا ہو گیا،فی کلو قیمت کتنی؟ جانیں
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہواپس لیا جائے، سردار عبدالرحیم
  • حکومتی دعووں کے برعکس بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ
  • ملک میں دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوگیا
  • پارا چنار میں ٹماٹر اور پیاز مزید مہنگے، ہری مرچ 1ہزار روپے فروخت
  • ضلع کرم‘ بالش خیل اور خار کلی میں مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے
  • کرم میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر، شہری پریشان