2025-02-22@06:42:35 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«حمایہ فیملی»:
کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ ملک کی معروف نجی انشورنس کمپنی ای ایف یو لائف کے حمایہ فیملی تکافل کے بارے میں آگہی کو فروغ دے گا۔ اس ضمن میں ایکسپریس میڈیا گروپ اور ای ایف یو لائف کے درمیان اشتراک عمل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر ای ایف یو کے صدر دفتر میں دستخط کیے گئے۔ ای ایف یو لائف انشورنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اظفر ایم نظامی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر عظیم اقبال پیرانی نے ملک میں انشورنس کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اہم قرار دیا۔...
جاپان کے سفیر اور قونصل جنرل نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور آئی ٹی طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیش کش کردی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی، قونصل جنرل تاشیکازو اسومورا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے گورنر سندھ کی جانب سے نصب امید کی گھنٹی بجائی جبکہ شکایتی سیل سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کامران ٹیسوری کے اقدامات پر حیرت کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت، تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے۔ ...
پشاور(نیوز ڈیسک) چینی سرمایہ کار کمپنی نے معاون خصوصی توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ معاون خصوصی طارق سدوزئی نے بتایا کہ چینی کمپنی نے 120 میگا واٹ سستی پن بجلی کی خریداری رابطہ کیا ہے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ صوبے کے حکام نے بتایا کہ کے پی ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی بجلی کے ترسیلی نظام کیلیے 3 میگا پروجیکٹس شروع کرے گی، رواں سال کالام سے مدین تک 40 کلو میٹر ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 8 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمشن لائن کا منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، دوسرے...
کراچی: چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ درخواست چینی سرمایہ کاروں کے وکیل پیر رحمٰن محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، جس کے بعد درخواستگزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ مزید پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کے پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہا کہ درخواستگزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ 6 چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں...
اسلام آباد: مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025 کے پہلے نصف میں 14فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایف ڈی آئی کے...
پشاور(نیوز ڈیسک) محکمہ بلدیات کے پی نے پراپرٹی کو کارآمد بنا کر اس سے آمدن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی، جس کے لیے اس نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ لیز رولز 2025 تیار کر لیے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کاروبار دوست لیز متعارف کرائی گئی ہے، 250 سے 499 ملین تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو پراپرٹی 49 سال تک لیز پر دی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق 500 ملین روپے سے زائد سرمایہ کاری کرنے والوں کو محکمہ بلدیات پراپرٹی 99 سالوں کے لیے لیز پر دے گی، اور رولز کے مطابق لیز میں سالانہ 7.5 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔ نئے، زائد المعیاد اور پرانے لیز...

جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت...