پشاور(نیوز ڈیسک) چینی سرمایہ کار کمپنی نے معاون خصوصی توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

معاون خصوصی طارق سدوزئی نے بتایا کہ چینی کمپنی نے 120 میگا واٹ سستی پن بجلی کی خریداری رابطہ کیا ہے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

صوبے کے حکام نے بتایا کہ کے پی ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی بجلی کے ترسیلی نظام کیلیے 3 میگا پروجیکٹس شروع کرے گی، رواں سال کالام سے مدین تک 40 کلو میٹر ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 8 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمشن لائن کا منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں مدین سے چکدرہ تک 80 کلو میٹر ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔

حکام کے مطابق منصوبہ 48 ماہ میں مکمل ہوگا لاگت 16 سے 18 ارب روپے ہوگی، تیسرے مرحلے میں سستی بجلی کولوپ کے ذریعے ترسیل کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:قیام پاکستان کے وقت روپیہ کتنا تگڑا اور امریکی ڈالر کتنا سستا تھا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

دسمبر 2024:موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی

دسمبر 2024 کے دوران موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی ہوئی ۔
ادارہ برائےشماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 45.4 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2023 میں 49.9ارب روپے مالیت کےموبائلز فونزدرآمد کئے گئے تھے ۔
اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران موبائلز فونز کی قومی درآمدات میں 4.5 ارب روپے یعنی 9 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوںگے۔
صوبائی وزیرنے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں نجی موبائل کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، دو سال تک موبائل کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائیگی۔
صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا کہ چین کی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی اسمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند ہے، موبائل قیمتوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، چین سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں۔
پنجاب میں جلد اربوں روپے کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آئیگی، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات دی جا رہی ہیں، صوبائی وزیر نے موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے تعمیراتی عمل کا مشاہدہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دسمبر 2024:موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی
  • چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبر پختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا
  • حکومت کا گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ
  • میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبرپختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا
  • خیبر پختونخوا میں طلباء میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں طلباء و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ
  • پختونخوا حکومت کا چیف سیکرٹری کے تبادلے کا فیصلہ
  • حکومت خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، محمد ریاض