2025-04-05@00:29:39 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«جبکہ انفراسٹرکچر»:
صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور بائیکس کو پنکچر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹائروں میں تیز دھار آلہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو پنکچر کرنا افسوسناک عمل ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کرکے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہيں لیکن نو پارکنگ...

ورلڈ بینک نائب صدر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،آئی ٹی انفرااسٹرکچر و سماجی منصوبوں پر مشترکہ اقدامات پر اتفاق
لاہور( نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزرنے پنجاب کو ماحولیات میں بہتری کے لئے موثر اقدامات پر’’ریجنل چیمپئن‘‘ قراردے دیا۔ ملاقات میں غربت کے خاتمے، آئی ٹی ، انفرا اسٹرکچر میں مزید بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں جاری ورلڈ بینک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو سراہا...
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے لگاکر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، اب کچرا اٹھ بھی رہا ہے اور لینڈ فل سائٹ کو جارہا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم ممبران کی کچرا نہ اٹھانے کی شکایات پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہوسکتا ہے ان کی شکایت ٹھیک ہو ۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرتے تو یہ مسائل آپ حل کرلیتے۔
تائیں تو سہی کہ یہاں جوڈیشل کمیشن نے کیا تحقیقات کرنی ہیں؟، خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کر لیں۔ اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں 9 مئی بھی، 26 نومبر بھی آ جائے۔ بیرسٹر گوہر کا خواجہ آصف کو مشورہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر...