2025-03-16@01:27:04 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«تیز دھار ا لے کے وار»:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وارفیئر چلناشروع ہوگئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا،اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آر کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔ دہشت گردی کے دوران بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈہ کررہا تھا، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھارتی میڈیا رپورٹنگ کرتا رہا۔انڈین میڈیا پراپیگنڈہ کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا۔جعفر ایکسپریس پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں...
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد جارح مزاج بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے ساتھ دبئی میں ہونے والی ملاقات کا احوال سنا دیا۔ وسیم اکرم نے ایک نشریات میں بتایا کہ ان کی ابھیشیک شرما سے ملاقات دبئی میں ہوئی۔ وہ ابھیشیک کو نہیں پہچانے تو وہ نوجوان خود ان کے پاس آیا اور کہا ’میں ابھیشیک شرما ہوں‘۔ تو انہوں نے کہا وہی ابھیشیک شرما جس نے مار مار کے انگلینڈ کا دُنبہ بنایا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھیشیک کی بیٹنگ کی کچھ کلپس دیکھی ہیں، اس لڑکے کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے ابھیشیک کو صرف ایک بات کہی کہ ابھی یہ شروعات...
ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والی پہلے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے فتح کے جشن میں اپنے ہاتھ سے انگریزی کا لفظ L بنانے کی وجہ بتادی۔ ابھیشیک نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 37 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے وہ بھارت کے ٹی 20 میں پہلے تیز ترین 100 رن کرنے والے بلے باز بن گئے۔ ابھیشیک شرما نے اس میچ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ابھیشیک نے 37 گیندوں پر تیز...
صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور بائیکس کو پنکچر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹائروں میں تیز دھار آلہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو پنکچر کرنا افسوسناک عمل ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کرکے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہيں لیکن نو پارکنگ...