2025-04-15@21:43:44 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«اینٹی بائیوٹکس»:

    لاہور کے میو ہسپتال میں انجیکشن سے مریضوں کے متاثر اور جاں بحق ہونے ہونے کے معاملے میں ایک اینٹی بائیوٹک انجیکشن کے استعمال میں انسانی غلطی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کے متعلقہ وارڈ کے عملے نے پاؤڈر انجیکشن کو مکس کرنے کے لیے غلط پانی استعمال کیا، جس کے باعث ری ایکشن ہوا ورنہ اینٹی بائیوٹک انجیکشن بالکل ٹھیک تھا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف اینٹی بائیوٹک انجکشن کو مکس کرنے کے لیے پانی کی بجائے رینگر لیکٹیٹ اور کیلشیم گلوکونیٹ استعمال کیا گیا۔ اسپتال میں استعمال سے پہلے انجیکشن کی ڈرگ ٹیسنگ کی گئی تھی جو کلئیر ہے، نجی کمپنی کے اینٹی...
    سُپر بیکٹیریا کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی، سائنسدانوں نے انسان کے اپنے ہی مدافعتی نظام کا ایک نیا حصہ دریافت کیا ہے جو قدرتی اینٹی بائیوٹکس کا خزانہ ثابت ہو سکتا ہے، ہر سال دس لاکھ سے زیادہ افراد ایسے انفیکشنز سے ہلاک ہو جاتے ہیں جن پر موجودہ اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کرتیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کو انسانی خلیوں کے اندر ایک ایسا نظام ملا ہے جو بیکٹیریا کو مارنے کی خفیہ صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی ہمارے جسم کا ایک ایک خلیہ سُپر انفیکشنز سے لڑنے کے قابل ہوتا ہے۔ جو طاقتور جراثیم موجودہ ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکے ہیں، اُنہیں ختم کرنے کے قابل نئی اینٹی بائیوٹکس بنانے میں یہ دریافت...
    مرغی کے گوشت کو پروٹین کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے برائلر چکن کا استعمال پوری دنیا میں تیزی سے بڑھا ہے، مگر ان برائلر مرغیوں کی نشوونما کے لیے استعمال ہونے والے اینٹی بائیوٹک کے بارے میں مختلف سوالات اور تحفظات پائے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مرغیوں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک کے انسانی صحت پر بھی اثرات ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مکھنی چکن کڑاہی کس کی ایجاد، معاملہ عدالت پہنچ گیا اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے وی نیوز نے چند ماہرین سے بات کی اور اس مسئلے پر ان کی رائے معلوم کی۔ برائلر چکن میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ برائلر چکن کی افزائش میں اینٹی بائیوٹک کا...
    عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک مزاحمت کو انسانیت کے لیے سنگین عالمی مسائل میں شمار کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت ( اے، ایم، آر ) سالانہ تیرہ لاکھ اموات کا سبب بنتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں طبی پیچیدگیوں کے علاوہ یہ مسئلہ نظامِ صحت اور معیشت کے لیے بھی بڑا چیلنج ہے۔ امریکی سوسائٹی برائے مائیکروبیالوجی نے پاکستان میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ اینٹی بائیوٹک مزاحمت کو قرار دیا ہے۔ اینٹی بائیوٹک سے کیا مراد ہے؟ اینٹی بائیوٹکس ادویہ کو الیگزنڈر فلیمنگ نے 1928 ء میں دریافت کیا جو بیکٹیریا سے لاحق امراض میں مستعمل ہیں۔ ایک خاص کیمیائی عمل سے یہ جسم میں موجود بیکٹیریا کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی میڈیسن مارکیٹ سے دو جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دو جعلی ادویات کے ریپڈ الرٹ جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی ادویات کی نشاندہی کی ہے، جس کے بعد کراچی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔ ڈریپ کے مطابق جعلی اینٹی بائیوٹک کیپسول، پین کلر ٹیبلٹ کے دو بیچ مارکیٹ میں موجود ہیں، ڈریپ نے ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کو مضر صحت قرار دے دیا ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کی فروخت، استعمال پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایوسیف 250 ایم جی کیپسول کا بیچ ایچ ایف 001 اور ٹرامیکنگ 225 میگا ٹیبلٹ کا بیچ...
    یہ 1945ء کی بات ہے، امریکا کی ایک لیبارٹری میں زیرتجربہ مویشیوں کوپھپھوندی کی ایک قسم، مائسلیم (Mycelium) خشک حالت میں کھلائی گئی۔ چند ہفتے بعد مویشیوں پر تحقیق کرتے ماہرین کو علم ہوا کہ ان کا وزن ایسے مویشیوں سے زیادہ بڑھ گیا جو مائسلیم نہیں کھا رہے تھے۔ انھیں کافی تعجب ہوا ۔ اب وہ یہ جاننے کی خاطر تحقیق کرنے لگے کہ یہ پھپھوندی کھانے والے مویشیوں کا وزن کیونکر بڑھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس بڑھوتری میں ایک جرثومے یا بیکٹریا ، کلورٹیٹریسلین (chlortetracycline) نے بنیادی کردار ادا کیا جو مائسلیم میںملتا ہے۔ اس طرح بنی نوع انسان نے پہلی بار جانا کہ جراثیم کی بعض اقسام جانوروں کا وزن تیزی سے بڑھا دیتی ہیں۔...
۱