2025-03-26@15:24:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«اکٹھا ہونا»:

    وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی، وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، ہماری سیاست میں تقسیم ہے ، قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگیا ، گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے ، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ...
    لاہور (نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپی کے کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول  نے بلوچستان اور خیبرپی کے  کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے، کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ ہمیں بلوچستان اور خیبرپی کے پر خصوصی توجہ دینے کی...
    پشاور: کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزم کو 10 سال قید اور  60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں گرفتار ملزم کے مقدمے کی سماعت  کی، جس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے  22 اگست 2023 کو حراست میں لیا تھا۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کے...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، گھس بیٹھیئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہم اپنی اپنی سیاست کرتے رہیں گے لیکن دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں تھا، اس ویرانے میں بے یارو مددگار نہتے مسافروں کو یرغمال بنایا گیا، آرمی چیف کی قیادت میں سکیورٹی فورسز نےکامیابی سے 339...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمرایوب نے کہا ہے کہ آئین وقانون نام کی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں دو سے تین دن میں نیشنل ایجنڈا سامنے لائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملنے کے لیے عمر ایوب، اسد قیصر سمیت متعدد رہنما اڈیالہ جیل پہنچے مگر ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج ملاقات کیلئے آیا تھا، پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات آئے تھے لیکن...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ (WBG) کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مختار ڈیوپ کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں IFC کے جاری اور ممکنہ و متوقع اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔     وزیر اعظم نے ورلڈ بینک گروپ کی پاکستان میں حال ہی میں 40 بلین امریکی ڈالر کے بے مثال عزم کے ساتھ جاری کردہ  دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) (2026-2035) کے اجرا کو سراہا۔  اس...
۱