2025-04-08@05:37:42 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«اپنی اولاد»:
لاہور: اداس چہروں اور آنسوؤں کے ساتھ لاہور کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین عید قریب آتے ہی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہی ہیں، پنجاب سوشل ویلفیئر سمیت مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے اولڈایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے نئے کپڑوں، جوتوں، تحائف اور عیدی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ان بزرگوں کا کہنا ہےعید کا حقیقی مزہ تو اپنوں کےساتھ ہے۔ پنجاب سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام اولڈایج ہوم ''عافیت'' میں مقیم بخمینہ خاتون کا تعلق مردان سے ہے لیکن اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بچوں کو لے کر لاہور آگئیں، بچوں کو پال پوس کر جوان کیا اور ان...
شجاع آباد کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں سگی اولاد کی جانب سے اپنے 60 سالہ بیمار والد پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص ارشد حسین پر ان کے بیٹوں علی اور قیصر کے علاوہ ان کی بیوی شمیم مائی نے بھی بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور بازو شدید متاثر ہوا۔ متاثرہ شخص کے بھائی صفدر حسین نے بتایا کہ ارشد حسین کو بیماری کی حالت میں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ بعد ازاں گھر سے باہر نکال دیا گیا جس کے باعث وہ دو روز سے لاوارث حالت میں گھر کے باہر بیماری اور تکلیف میں...
والدین کا رشتہ انمول ہے مگر کبھی کبھار یہی رشتہ بچے کی زندگی کو بے مول بنا کر رکھ دیتا ہے۔ سب والدین اولاد کو پالتے ہیں، بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن بہت کم ہیں جو ان کی پرورش کرتے ہیں۔ اس کی ایک مثال اس طرح ہے کہ جیسے باغبان پودوں کا خیال رکھتا ہے، وہ ہر پودے کو اس کے مزاج کے مطابق رکھتا ہے، کچھ پودے دھوپ میں پھلتے پھولتے ہیں تو کچھ چھاؤں میں زندہ رہتے ہیں جبکہ دھوپ میں مرجھا جاتے ہیں۔ جو پودا اپنے مزاج کے مطابق رکھا جائے وہی بہترین پھل بھی دے گا، ورنہ وہ جلا سڑا آپ کے آنگن میں پڑا تو رہے گا لیکن پھل نہ دے گا۔ بہت...
آج پاکستان میں انارکی کی فضا اور افراتفری مچی ہوئی ہے، جس کی لاٹھی بے شک اسی کی بھینس ہے، ملکی فضا غیر منصفانہ رویے کی وجہ سے مکدر ہو چکی ہے۔ ایسا ہی حال بے شمار گھرانوں کا ہے جہاں یا تو بہت زیادہ آزادی اور اسلامی تعلیم کا فقدان ہے یا پھر یہ ہے کہ پاکستان کی آبادی ناخواندگی اور غربت میں مبتلا ہے اس کی خاص وجہ ہمارے حکمرانوں کی غیر توجہی اور اپنی عوام سے دوری، ملکی خوشحالی اور ترقی سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔ حال ہی میں مصطفیٰ عامر کی موت اور اس پر تشدد نے لوگوں کو دکھی کر دیا ہے۔ ماضی کے عبرت ناک واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے کہ کس طرح...
اولاد کی تربیت ایک مسلسل عمل ہے۔ بچے کو عمر کے مختلف ادوار میں والدین کی راہ نمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ شیرخوار بچے سے لے کر نوجوانی تک ہمہ وقت والدین کی راہ نمائی ہی اولاد کو کام یابی کی شاہ راہ پر گام زَن کرتی ہے۔ بچوں کی شخصیت والدین کی تربیت کا عکس ہوتی ہے، کم عمر بچے موم کی طرح ہوتے ہیں، ان کو تربیت سے جس سانچے میں ڈھالیں، ان کی شخصیت اسی طرح بنتی چلی جاتی ہے۔ زندگی میں کام یاب افراد کی شخصیت کے پیچھے بچپن کی تربیت موجود ہوتی ہے۔ والدین ابتدائی عمر سے بچوں کو جو سکھاتے ہیں، وہ بچے کے ذہن میں نقش ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بڑھتی عمر...
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اولاد نہ ہونے اور بچہ گود نہ لینے پر آج تک تلخ باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ حنا بیات نے اولاد سے محرومی اور اپنی زندگی کے تلخ تجربوں پر گفتگو کی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی اور ان کے مرحوم شوہر راجر بیات کی کوئی اولاد نہیں، اس کے باوجود دونوں ہی اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش تھے، ہم اپنے بھانجے، بھتیجے، بھانجیوں اور بھتیجیوں سے قریب ہیں اور انہی کو اپنی اولاد سمجھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بچہ گود نہ لینے کے...
آج ہمارا موضوعِ سخن ’’تربیت ِ اولاد‘‘ ہے۔ اگر والدین اپنی اولاد کی تربیت پر خاص طور پر توجّہ دیں تو یقیناً بگاڑ کے بہت سے دوسرے اسباب من جملہ وراثت، حرام لقمے وغیرہ کا اِزالہ کیا جاسکتا ہے۔ گویا والدین اگر اپنے بچے کو شکمِ مادر میں حرام لقمے سے نہ بچا سکے ہَوں اور اُنھیں وراثت میں بُرائیوں کے منتقل ہونے کا خدشہ ہو تو اب بھی اگر توجّہ کریں تو اپنے بچّے کی زندگی کا رُخ سعادت مندی کی طرف موڑ سکتے ہیں، یعنی اب انھیں مناسب ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ اب انھیں غلط دوست اور بد اَخلاق ساتھی سے بچانا ہوگا، اب انھیں بے دِین معلّم اور اُستاد سے محفوظ رکھنا پڑے گا۔ جس طرح بھوک...