Daily Mumtaz:
2025-01-22@09:51:59 GMT

لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ حنا بیات

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ حنا بیات

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اولاد نہ ہونے اور بچہ گود نہ لینے پر آج تک تلخ باتیں سننے کو ملتی ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ حنا بیات نے اولاد سے محرومی اور اپنی زندگی کے تلخ تجربوں پر گفتگو کی۔

اداکارہ کے مطابق ان کی اور ان کے مرحوم شوہر راجر بیات کی کوئی اولاد نہیں، اس کے باوجود دونوں ہی اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش تھے، ہم اپنے بھانجے، بھتیجے، بھانجیوں اور بھتیجیوں سے قریب ہیں اور انہی کو اپنی اولاد سمجھتے ہیں۔

وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بچہ گود نہ لینے کے حوالے سے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کر چکی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے اولاد سے محرومی پر معاشرے کے تلخ رویوں پر روشنی ڈالی۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الحمدللّٰہ ہمیں اولاد کی کمی کے سبب کبھی اپنے گھر والوں یا عزیز و اقارب کی جانب سے کوئی منفی بات سننے کو نہیں ملی لیکن معاشرے کی جانب سے منفی رویہ برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ میں ایئر پورٹ پر اپنی فلائٹ کا انتظار کر رہی تھی تو مجھے ایک خاتون ملیں، انہوں نے مجھ سے شادی اور بچوں کے حوالے سے سوال کیا اور جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ میری اولاد نہیں تو انہوں نے مجھے مختلف ڈاکٹرز کے بارے میں بتانا شروع کر دیا۔

حنا بیات نے مزید کہا کہ جب مجھے اس طرح کی باتیں سننے کو ملتی تو مجھے اپنے شوہر کے لیے بھی بہت برا لگتا تھا، ان کے جاننے والے کئی مرد ہنسی مذاق میں ذو معنی باتیں بھی کرتے، لیکن وہ مذاق نہیں ہوتا تھا بلکہ اس سے سامنے والے کو تکلیف پہنچتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری زندگی گزر گئی اولاد نہیں ہے، یہ اللّٰہ کی مرضی، اس کی رضا میں راضی اور خوش ہوں، مجھےکوئی مسئلہ نہیں، لوگوں کو یہ مسئلہ ہے اور آج تک وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بچہ گود کیوں نہیں لیا؟

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا کیوں پسند نہیں کیا

امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت کے برعکس حلف اُٹھا کر سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جب اپنے عہدے کا حلف اُٹھا رہے تھے تو اُس وقت ان کی اہلیہ میلانیا ہاتھوں میں بائبل لیے کھڑی تھی۔

میلانیا ٹرمپ منتظر تھیں کہ حلف لیتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہاتھ بائبل پر رکھیں گے اور دوسرا فضا میں اُٹھائے رکھیں گے جو کہ روایت ہے۔

تاہم میلانیا منتظر ہی رہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھے بغیر ہی حلف مکمل کرلیا۔ 

خیال رہے کہ امریکی قانون میں صدر کا بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا لازمی نہیں مگر روایت یہی رہی ہے کہ ہر صدر بائبل پر ہی حلف اُٹھاتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت کا حلف 20 جنوری 2017 کو اُٹھایا تھا اور اُس وقت بھی اپنا دایاں ہاتھ بائبل پر رکھا ہوا تھا۔

اس بار ایسا نہ کرنے کی وجہ تاحال نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹرمپ حلف برداری کے اصولوں میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • حنا خان آج تک وہ اپنے گنجے پن کو چھپاتی ہیں، روزلین خان کا انکشاف
  • ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا کیوں پسند نہیں کیا
  • ٹنڈو جام: الخدمت فائونڈیشن کے تحت مفت آنکھوں کے آپریشن کا کیمپ لگایا جائے گا
  • سزا کے بعد احتجاج کیوں نہیں ہوا
  • امریکا آج سے سنہرے دور میں داخل ہوگیا، غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجیں گے، ٹرمپ
  •   پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بحال ہوگئے تو ہم سے مذاکرات کیوں کررہے ہیں؟خواجہ آصف
  • پاکستان اور بھارت کے طلباء کی بنائی گئیں پینٹگز پر مشتمل امن کلینڈر کا اجرا
  • علی خان نے ممبئی پر کراچی کو کیوں ترجیح دی؟
  • جاپان کے بزرگ جان بوجھ کر جیل کیوں جا رہے ہیں؟