2025-03-03@09:40:09 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«انوکھی واردات»:
کراچی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور ڈرامائی انداز میں موبائل کی دکان سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کی گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق ایک شخص نے جاتے جاتے آٹا زمین پر گرایا اور پھر دکاندار کو مدد کے لیے باہر بلایا۔ دکاندار اس شخص کی مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرا ملزم چپکے سے دکان میں داخل ہوا اور کاؤنٹر سے رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
شہر کراچی میں ویسے تو ہر طرح کے جرائم ہوتے ہیں لیکن تھانہ درخشاں میں دو روز قبل نیلسن خورشید نامی شہری نے ایک مقدمہ کا اندراج کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈی ایچ اے کے ایک تاجر کے گھر میں عرصہ 12 سال سے ملازم ہیں اور ان کے کتوں کا خیال رکھتے ہیں۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ہاشم نامی شخص 10 سے 12 بار کتوں کے بال کاٹنے سمیت دیگر کاموں کے لیے آتا رہتا تھا لیکن آخری بار 4 فروری کو وہ جب آیا تو کتوں کو واک کراتے کراتے ساتھ ہی لے گیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی ایئرپورٹ: منشیات کا سراغ لگانے والے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک...
بھارت میں مشہور اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ڈیلیوری بوائے نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹس چوری کر لیے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے 22 جنوری کو میچ کے دو ٹکٹس کا آرڈر دیا تھا۔ ٹکٹس شام 6:30 پر ڈیلیور ہونے تھے، لیکن ڈیلیوری بوائے نے 5:30 پر آرڈر مکمل ہونے کا نشان لگا کر ان کا نمبر بلاک کر دیا اور ٹکٹس لے کر غائب ہو گیا۔ سواستیکا نے کمپنی کو شکایت درج کرائی اور اپنی پوسٹ میں ڈیلیوری رائیڈر کی تصویر، فون نمبر، اور آرڈر کی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے...
گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے قریب بھوک سے ستائے چوروں کی تکہ شاپ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جس میں چور مچھلی، چکن پکوڑے، رائتہ، سالاد اورگھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چور ریسٹورنٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بڑی مقدار میں کھانے پینے کا سامان لے اُڑے، تھانہ اروپ میں درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق چور 25کلو مچھلی، 60کلو چکن پکوڑے، 10 کلو رائتہ، 4 کلو سلاد، اور 2پیٹی گھی چرا کرلے گئے۔ ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔ کیونکہ حیرت انگیز طور پر ملزمان جاتے ہوئے تلائی کرنے والے 5عدد پتیلے...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔ چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک انوکھی واردات گوجرانوالہ میں ہوئی ہے جہاں کوٹ اسحاق کے علاقے میں واقع ریسٹورینٹ میں چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور رقم کے بجائے چکن پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔...
کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں ایک اور چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 6 جنوری کو ایک کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے دکان کی سیلز گرل کو باتوں میں الجھا کر واردات کی اور چوری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ واردات کے لیے چار خواتین رکشے میں آئیں تھیں۔ چوری کے بعد تمام خواتین رکشے...