گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے قریب بھوک سے ستائے چوروں کی تکہ شاپ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جس میں چور مچھلی، چکن پکوڑے، رائتہ، سالاد اورگھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چور ریسٹورنٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بڑی مقدار میں کھانے پینے کا سامان لے اُڑے، تھانہ اروپ میں درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق چور 25کلو مچھلی، 60کلو چکن پکوڑے، 10 کلو رائتہ، 4 کلو سلاد، اور 2پیٹی گھی چرا کرلے گئے۔
ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔ کیونکہ حیرت انگیز طور پر ملزمان جاتے ہوئے تلائی کرنے والے 5عدد پتیلے بھی اٹھا لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اروپ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انوکھی واردات پکوڑے پولیس رائتہ سالاد گجرانوالہ مچھلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انوکھی واردات پولیس رائتہ سالاد گجرانوالہ
پڑھیں:
بدین، پولیس کی مختلف کارروائیاں ،16ملزمان منشیات سمیت گرفتار
بدین: کارروائیوں میں گرفتار منشیات فروش پولیس کی تحویل میںبدین (نمائندہ جسارت) پولیس نے 5 دیسی شراب کی بٹھیوں سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں کرکے 1230 لیٹرز دیسی شراب اور 3750 سفینا/ گٹکے برآمد کر لیے۔ کارروائیوں کے دوران ایک روپوش سمیت 16 منشیات فروش ملزمان گرفتار، مقدمات درج، ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بدین شہزاد علی سومرو، ڈی ایس پی ٹنڈو باگو راج کمار، ڈی ایس پی سی آئی اے عبد الرحیم خاصخیلی اور ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری کی سربراہی میں پولیس نے شہر بھر میں منشیات کے مختلف اڈوں پر کارروائیاں کرکے 555 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی، پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 بٹھی مالکان آکاش ملاح، حیدر نوندھو اور شہباز ملاح کو گرفتار کرلیا، بدین پولیس نے دیگر کارروائیوں کے دوران گٹکا فروش ملزمان ممتاز ملاح اور علی اصغر ملاح کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 500 دیسی گٹکے برآمد کر لیے، پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث روپوش ملزم جاڑو ملاح کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ نندو انسپکٹر اصغر علی سٹھیو نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 150 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی، جبکہ ملزم غلام مصطفیٰ عرف مستی ملاح موقع سے فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم اشوک چوہان کو 15 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور نے مزید کارروائی کے دوران گٹکا فروش ملزم سجاد عرف شیرو عمرانی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 250 دیسی گٹکے برآمد کر لیے، ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم محمد اسماعیل پالاری کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 210 سفینا گٹکا برآمد کر لیے گئے، ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم آصف خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 1100 دیسی گٹکے برآمد کرلیے گئے، ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر منظور احمد نہڑی نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 510 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی، پولیس نے کارروائی کے دوران رمضان ملاح کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر منظور احمد نہڑی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم ابراہیم شیخ کو 300 گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ ڈیئی انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم ارض محمد عرف ارضو جاکھرو کو 550 سفینا ساشے سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب رمیز حیدر نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرکے گٹکا فروش ملزمان چمن لال اور اللہ بچایو رستمانی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 440 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے، ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری انسپکٹر عاشق علی لْنڈ نے بمع اسٹاف کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم ایاز علی چانڈیو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 400 مین پوریاں برآمد کر لی گئیں۔