2025-04-12@17:27:45 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«امریکی مخالفت»:
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2 اپریل کو اعلان کردہ ” ریسیپروکل ٹیرف ” کے بارے میں بہت سے ممالک نے مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانسیسی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ مختلف صنعتوں کو امریکہ میں حال ہی میں اعلان کردہ یا مستقبل قریب میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو معطل کر دینا چاہئے۔ میکرون نے متنبہ کیا کہ فی الحال کسی جوابی اقدام سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، اور ” ریسیپروکل ٹیرف ” کے خلاف جوابی اقدامات کا پیمانہ اس سے قبل امریکی اسٹیل اور ایلومینیم محصولات کے خلاف یورپی یونین کے گزشتہ جوابی اقدامات سے “کہیں زیادہ” ہوگا۔ نیوزی...
چین نے تجارتی غنڈہ گردی کی سختی سے مخالفت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکہ نے فینٹانل اور دیگر مسائل کے بہانے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتایاکہ ایک دن کے اندر چین نےمتعدد جوابی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں امریکہ کے خلاف تازہ ترین ٹیرف اقدامات کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ چلانےسے لے کر امریکہ میں پیدا ہونے والی کچھ درآمدی اشیاء پر محصولات عائد کرنے، متعلقہ امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنا وغیرہ ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد اپنے جائز حقوق...
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ غزہ کی پٹی میں دیرپا جنگ بندی ہو سکےگی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ کی پٹی پر نام نہاد “قبضے”کے منصوبے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے بارے میں پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔ فلسطینی عوام کو خودارادیت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ بین الاقوامی برادری کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی مکمل حمایت کرنی چاہئے اور بے گھر پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں مدد کے لئے انسانی امداد میں اضافہ کرنا...
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کے نامزد وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی امریکی سینیٹ نے توثیق کر دی۔ رابرٹ کینیڈی جونیئر کو حمایت میں 52 اور مخالفت میں 48 ووٹ ملے، امریکی سینیٹ میں تمام 47 ڈیموکریٹس ارکان کے ساتھ ری پبلکن کے ایک رکن مچ میک کونل نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔ رابرٹ کینیڈی جونیئر کئی دہائیوں سے وبائی امراض کی ویکسینز کے مخالف رہے ہیں۔ رابرٹ کینیڈی جونیئر کا کورونا وائرس، سیاہ فام اور یورپی لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کےلیے بنانے کا بیان بھی تنقید کی زد میں رہا۔
واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی وفاقی حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف عدالتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخراجات میں کٹوتی کے خلاف ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ صحت سمیت کئی اداروں کی فنڈنگ روک دی تھی، ان فیصلوں کو امریکی عدالتوں میں چیلنج کیا جاچکا ہے جس کے بعد ان پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاندرونی تنقید اور عالمی مخالفت کے باوجود غزہ پر قبضے کا بیان دہرادیا تاہم وہ غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے مجوزہ منصوبے میں امریکا فوج بھیجے ضرورت نہیں ہوگی، اسرائیل غزہ کا انتظام امریکا کے حوالے کردے گا، اسرائیل نے ٹرمپ کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے صیہونی فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیار کرے جس کے تحت غزہ کی پٹی کے فلسطینی رضا کارانہ طور پر اپنے علاقوں کو چھوڑ کر چلے جائیں۔ فلسطینیوں کو سمندری، فضائی اور زمینی راستے سے دنیا کے کسی بھی جگہ...
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کاکہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے، فلسطین انسانی ضمیر کے لیے سب سے بڑا زخم ہے اور طاقت انصاف کی جگہ نہیں لے سکتی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے منصوبے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئیے چینی وزارت خاجہ کے ترجمان نے کہاکہ تاریخی ناانصافی کا شکار فلسطینی مزید نظرانداز نہیں ہونے چاہئیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل مارچ 2024 میں چین نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو تہذیب کی توہین قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
چینی تاجر برادری کی امریکی محصولات میں اضافے کی سخت مخالفت china trade WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی کاروباری برادری چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید افسوس اور سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر اضافی محصولات کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بہت سے امریکی کاروباری اداروں اور صارفین کو اس کے اثرات...
بیجنگ: چینی وزارت تجارت کےترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے متعلق برآمدی کنٹرول کے نئے اقدامات مصنوعی ذہانت کی چپس، ماڈل پیرامیٹرز وغیرہ پر برآمدی کنٹرول کو مزید سخت کرتے ہیں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کو بڑھاتے ہیں، جس سے تیسرے فریق اور چین کے درمیان عام تجارت میں رکاوٹ اور مداخلت ہوتی ہے۔ اس سے قبل، امریکی ہائی ٹیک کمپنیوں اور صنعتی تنظیموں نے مختلف چینلز کے ذریعے ان اقدمات پر عدم اطمینان اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مانا کہ یہ اقدامات بغیر کسی غور و فکر کے عجلت میں اختیار کیے گئے ہیں جس کے نتائج منفی ہوں گے ۔امریکی ہائی ٹیک کمپنیوں اور صنعتی...