2025-04-19@11:28:34 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«افغان لڑکے»:
لاہور: پاکستانی خاتون کی افغان لڑکے سے شادی کے بعد لڑکے کی پاکستانی شہریت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی خاتون کی افغانستان کے لڑکے سے شادی کے بعد اسے پاکستانی شہریت دینے کے لیے درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی، جس میں شہریت ایکٹ 1951ء کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کے شہریت ایکٹ کے تحت پاکستانی لڑکا بیرون ملک کی لڑکی سے شادی کرے تو اس لڑکی کو پاکستانی شہریت دی جاتی ہے۔...
کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 25 سالہ شیر محمد کو طبی امداد فراہم کی...
کراچی میں مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 کچی آبادی کے قریب سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جبکہ منگھوپیر مائی گاڑی نہر میں ڈوب کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ احسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر...
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نوعمر لڑکا ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ موچکو پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ عبداللہ ولد شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جسے موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے دونوں ہاتھوں پر گولیاں لگی تھیں۔ بوٹ بیسن...
بدین (نمائندہ جسارت) لنواری شریف 13 سالہ لڑکا بلائنڈ قتل معما، ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے متوفی لڑکے کے والد سے ملاقات کی گئی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی، گزشتہ روز لنواری شریف کے قریب کامارو نہر کے قریب 13 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، 13 سالہ متوفی لڑکے کی شناخت فرحان ولد کریم بخش جونیجو سکنہ روشن آباد کے طور پر ہوئی تھی، نامعلوم ملزمان نے لڑکے کا گلہ دبا کر اسے قتل کرکے لاش کامارو نہر کے قریب پھینک دی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے معاملے کا فوری نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ کو...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالونی کالج کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ جہانگیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔شارع نور جہاں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ سائٹ اے کے علاقے باوانی چالی کچرا کنڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ اسد اللہ اور 24 سالہ ساجد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا...