Express News:
2025-01-18@11:01:30 GMT

کراچی: فائرنگ کے واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالونی کالج کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ جہانگیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔شارع نور جہاں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

سائٹ اے کے علاقے باوانی چالی کچرا کنڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ اسد اللہ اور 24 سالہ ساجد کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او سائٹ اے کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 بانٹوا ٹاؤن میں فائرنگ سے 13 سالہ علی نعمان، لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ انجمن ہال کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ شبیر جبکہ بنارس دیر کالونی مدینہ مسجد کے قریب بھی فائرنگ سے 22 سالہ بلال شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ نوجوان کو سر پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

عزیز آباد پولیس اور ریسکیو حکام تینوں واقعات کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کا بتا رہے ہیں جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

ایدھی کے ترجمان کے مطابق مزنگ اور عابد مارکیٹ کے نزدیک 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ مسلم ٹاؤن میں نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

اسی طرح لیاقت آباد کے چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں ملا، جبکہ مناواں کے بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔

ایدھی کے رضاکاروں نے پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ سوزوکی پک اپ اور کار کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق 18 زخمی
  • کراچی: مبینہ مقابلوں میں دو زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار
  • لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحق
  • سلوواکیا، طالب علم نے چھری کے وار سے خاتون ٹیچر اور ہم جماعت کو قتل کردیا
  • اسپین کی طرف رواں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، متعدد پاکستانیوں سمیت پچاس تارکین وطن ہلاک
  • کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحق
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حافظِ قرآن نوجوان جاں بحق