2025-04-16@21:32:51 GMT
تلاش کی گنتی: 707

«کا گھر»:

(نئی خبر)
    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بےقابو آگ کئی ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے جس کے باعث ہالی وڈ کے نامور اداکاروں کے گھر بھی آگ کی زد میں آئے ہیں جن میں غزہ جنگ کی حمایت کرنے والے اداکار جیمز ووڈز بھی شامل ہیں۔ جیمز ووڈز گزشتہ روز ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ’یہ اپنے کسی قریبی کو کھو دینے جیسا ہے، ایک دن آپ اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں تیر رہے ہوتے ہیں لیکن اگلے دن سب کچھ ختم ہوجاتا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیوی اور آٹھ سالہ بھانجی نے انہیں اپنے گھر کی تعمیر نو میں مدد...
    کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کان میں پھنسے 12کان کنوں کو 14گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔  یاد رہے کہ کان کن گزشتہ روز  شام کو کان میں دھماکے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ  کان میں دھماکہ گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوا تھا، جبکہ چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کان کا راستہ مکمل بند ہوگیا تھا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کان کے راستے سے ملبہ ہٹا دیا گیا، تاہم دھماکے کے باعث کان کے اندر بجلی کے کیبل کٹ گئے ہیں۔ ملبے کو ہٹانے کے بعد بجلی کا کیبل بچھایا جارہا ہے۔کیبل بچھانے...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے 6 ہزارگھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا اور حکام کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی، آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے اب تک گھروں میں لوٹ مار کرنے والے 20 ملزمان کو گرفتار بھی...
    اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے227پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے  ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...