کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کان میں پھنسے 12کان کنوں کو 14گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

 یاد رہے کہ کان کن گزشتہ روز  شام کو کان میں دھماکے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ  کان میں دھماکہ گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوا تھا، جبکہ چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کان کا راستہ مکمل بند ہوگیا تھا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کان کے راستے سے ملبہ ہٹا دیا گیا، تاہم دھماکے کے باعث کان کے اندر بجلی کے کیبل کٹ گئے ہیں۔ ملبے کو ہٹانے کے بعد بجلی کا کیبل بچھایا جارہا ہے۔کیبل بچھانے کے بعد مائن کے اندر ٹرالی کے ذریعے اس حصے تک پہنچا جائے گا جہاں کان کن کام کررہے تھے۔

مزدور رہنما لالہ سلطان کا کہنا ہے کہ  کان کنوں کو ریسکیو کرنے میں تاخیر سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

 وزیر معدنیات و خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے چیف انسپکٹر مائنز غنی بلوچ کو متائثرہ مقام پر 2 مزید ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر معدنیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مائننگ کے مروجہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کان مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، کوئی مائن اونر قانون اور انسانی زندگیوں سے بڑا نہیں۔

میر شعیب نوشیروانی نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ کان سے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن  تیز کیا جائے، مزدوروں کے تحفظ کے لیے مائنز میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کے حقوق اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، مائنز ڈیپارٹمنٹ کو حادثات کی روک تھام کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شاہد رند کان کن کوئٹہ میر شعیب نوشیروانی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہد رند کان کن کوئٹہ میر شعیب نوشیروانی کان میں کے لیے

پڑھیں:

بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل  ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ہاتھوں بندوقیں چل جانے کے باعث بہن جاں بحق بھائی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل قوم آخوروال رضا خیل میں بچوں سے بندوق چل جانے کے باعث 8 سالہ حبیبہ بنت شعیب موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ معاویہ ولد شعیب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل  ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
  • جہلم  کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن
  • وزیراعظم کی کراچی سمیت دیگر تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنیکی ہدایت
  • چیئرمین سی ڈی اے کا سرینا، جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں کا دورہ، جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت
  • پولیس نے سونے کی غیر قانونی کانوں میں کھانے کی سپلائی بند کرا دی؛ 87 ہلاک اور 240 کی حالت غیر
  • جیل حکام کا رویہ آئین اورقانون کیخلاف ہے، بانی پی ٹی آئی کی سہولتوں سے متعلق نظر ثانی درخواست
  • یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت
  • جنوبی افریقا: سونے کی کان بیٹھنے سے ہلاکتیں 36 ہوگئیں
  • بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق
  • وزیراعظم کی ہدایت :الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے