2025-04-21@10:43:36 GMT
تلاش کی گنتی: 611
«ورکر یونین ا ف پورٹ قاسم»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے پورے یورپ میں آپریٹ کرےگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پی آئی اے برطانیہ میں بھی 3مقامات پر آپریٹ کرےگی،یورپ کی فضاؤں میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا،وزیر دفاع نے کہاکہ پی آئی اے جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرےگی،پی آئی اے کی پیرس کیلئے فلائٹ100فیصد بک ہے۔ مزید :
امریکا کی بڑی اشتہاری کمپنیوں کے پاکستان میں جعلی ’سوشل میڈیا‘ اکاؤنٹس بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑے کریک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے چار پاکستانی پبلشرز کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پاکستانی پبلشرز نے خود کو ووگ، پیپل میگزین، بل بورڈ، رن وے میگزین، اور گریزیا سمیت بڑے میڈیا برانڈز کے نمائندوں کے طور پر پیش کر کے جھوٹا دعویٰ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مسئلے نے بڑی کمپنیوں اور ان کی اشتہاری ایجنسیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اشتہارات دینے سے قبل ان آؤٹ لیٹس کی اسناد کی تصدیق کرنے میں ناکامی پر ان کمپنیز کو لوگوں کی تنقید کا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر میں بھیجی جانیوالی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں 3.07ارب ڈالر وطن بھیجے ،دسمبر 2024کی ترسیلات دسمبر 2023سے 29فیصد زائد ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 77کروڑ، عرب امارات سے 63کروڑ ڈالر بھیجے گئے،برطانیہ سے 45کروڑ، یورپ سے 36کروڑ، امریکا سے 28کروڑ ڈالر بھیجے گئے،مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33فیصد زائد رقوم بھیجیں ،پاکستانیوں نے 6ماہ میں 17ارب84کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں،جنوری سے دسمبر 2024کی ورکرز ترسیلات 34.65ارب ڈالررہیں۔ اگر...
ویب ڈیسک:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیاہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب جبکہ یو اے ای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، اسی طرح چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 پاکستانی پاسپورٹس اور 244 ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کئے گئے، ڈی پورٹیز میں سے ایک شخص کی شہریت مشکوک ہے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی درخواست پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور سائٹ لمیٹڈ کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرزین العابدین میمن نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی I، اسسٹنٹ کمشنر، وائس چیئرمین احسن شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو رکن ضیا الدین قریشی، ایچ ایم سی کا عملہ، اور سائٹ لمیٹڈ عملہ بشمول سید قمر اور انتخاب نے شرکت کی۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سڑکوں پر نشان لگائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ صنعتوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ تاہم ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور سڑکوں...
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔

یوتھ پارلیمنٹ،اسپورٹس اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے زیر اہتمام قائداعظم لیڈرشپ سمٹ میں مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، بانی یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر کو ایواڈ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزریر سعید غنی بھی موجود تھے
یوتھ پارلیمنٹ،اسپورٹس اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے زیر اہتمام قائداعظم لیڈرشپ سمٹ میں مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، بانی یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر کو ایواڈ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزریر سعید غنی بھی موجود تھے
محراب پور(جسارت نیوز) اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہراں ہائی وے پر ہسبانی گیٹ کے پاس مسلح رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈرائیور غلام عباس شر کو یرغمال بنایا اوراسے رسے سے باندھ کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈرائیور کے مطابق وہ خیر پور شوگر مل کو گنا دیکر اپنے گاؤں بلوچ خان واپس جا رہا تھا کہ ہسبانی گیٹ کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او اکری نور محمد لغاری کے مطابق پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساڑھے چار سال بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیے روانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے لینڈ کرے گی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس موقع کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے اور پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔تقریب...
اسلام آباد:پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ وصولی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ ایک بیان کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف...
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گودار میں قائم ’نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ سے پہلی پرواز 10 جنوری کو مسقط کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی آئی اے یکم جنوری کو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کے باعث اسے مؤخر کردیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروزایں اڑان بھرنے کو تیار یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کے دورے کے موقع پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اسلام آباد سے ورچوئل افتتاح کیا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست 2024 کو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کا اعلان کرچکے تھے، تاہم بعد ازاں اسے مؤخر کردیا...