2025-04-21@11:05:17 GMT
تلاش کی گنتی: 504

«عرفان مصطفی»:

(نئی خبر)
    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم — فائل فوٹو  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کل پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم مئی 2022ء سے امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قیادت میں، پاک امریکا تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہوئے۔ پاکستان کی قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں مدد کر رہے ہیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق اس دوران مشترکہ اہداف اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ...
    سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد مشتاق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا نشان آلاٹ نہ کرنے کے فیصلے پر انہیں بھی اپنے باس یعنی چیف جسٹس سے اختلاف تھا جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کرنے کیخلاف قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کریگا وی نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر مشتاق نے اسلام آباد کی بیکری میں پیش آنے والے واقعے سمیت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں ہونے والے اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد مشتاق جو خود بھی قانون...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پائیدار اقتصادی شرح نمو کے لئے دنیا بھر کی حکومتوں کو آئندہ دس سال کے دوران 30 کھرب ڈالر کے اضافی وسائل پیدا کرنا ہوں گے، پراپرٹی ٹیکسز کم آمدنی والے ممالک کو ترقیاتی ایجنڈا کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق یہ وسائل تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ممالک کی جی ڈی پی کے 16 فیصد کے مساوی ہیں۔آئی ایم ایف نے تجویز پیش کی ہے کہ اضافی وسائل کی دستیابی کے لئے مقامی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کے موثر نفاذ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔دوسری جانب آئی ایم...
    خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔