2025-04-20@17:02:48 GMT
تلاش کی گنتی: 505

«رہ جاتی ہیں»:

(نئی خبر)
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے جن ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی ان کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام فلاور شو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں میں گیس نہیں آرہی پھر بھی گیس کی لائنیں ڈالنے کے لئے سڑکیں کاٹی جا رہی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ہفتے کو ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا باقاعدہ افتتاح ہوگا جو لوگ اس پر سفر کریں گے انہیں پتہ چل جائے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر عمران خان نے ’’جارحانہ‘‘ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہوجائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات ہیں۔ مذاکرات کرنے والی حکومت کی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہم اب تک یہ بات نہیں سمجھ سکے کہ عین مذاکراتی عمل کے دوران...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری 2 میٹنگز بڑے اچھے ماحول میں ہوئیں، اچھی توقعات کے ساتھ ہوئیں، تیسری میٹنگ ہم بہت جلد توقع کر رہے ہیں۔ لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف ایک بحث شروع ہے کہ جو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ہے اس کی اب تک ملاقات نہیں ہو پائی خان صاحب سے تو اس میں مجھے یہ کہنے میں کوئی بار نہیں ہے کہ یہ چیز ہمارے مشترکہ اعلامیہ میں شامل تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے اس سے اتفاق کیا تھا کہ آپ کو ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...
    فوٹو: فائل ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلساز نے ایوانِ صدر کے سیکریٹری جنرل کے پرسنل سیکریٹری کے کارڈز چھپوا رکھے ہیں۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔