2025-04-03@15:36:27 GMT
تلاش کی گنتی: 307

«کا پراجیکٹ»:

(نئی خبر)
    لندن:پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ مکی آرتھر کی تعیناتی کے بعد ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ناردرن سپر چارجرز کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ مکی آرتھر مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ مل کر ٹیم کی حکمت عملی اور تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈربی شائر کی ٹیم نے 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا...
    پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی ، انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لانے کے لئے افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹرترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہے۔حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے افریقہ ٹوکیبل پروجیکٹ کاآغاز کیا گیا، افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے۔یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹرطویل زیرِسمندرکیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، منصوبہ 33 ممالک میں46لینڈنگ اسٹیشنزکوجوڑتاہے ، پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ مقام ہاکس بے اور کیماڑی ٹان...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے نقصان کے ازالہ کیلئے فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت اجلاس میں سیکریٹری زراعت اور دیگر نے فصلوں کی انشورنس منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ سندھ میں ممکنہ سیلاب، بارشوں، بیماری، گرمی، کیڑہ لگنے اور موسمیاتی تبدیلی سے فصلوں کو ہونے والے  نقصان کی کراپ انشورنس ہونا ضروری ہے۔حکومت سندھ نے کسانوں کی مدد کے لیے بینظیر ہاری کارڈ متعارف کروایا  ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ کی مد میں کسانوں کو کراپ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کریں۔ انشورنس کے ماڈل کو چلانے کے لیے پولا ایڈوائزرز سندھ کے کسانوں کو سپورٹ کرے گا۔ سندھ...
    اسلام آباد: پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری، حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے Africa 2 Cable Project کا آغاز ہوگیا۔  Africa 2 Cable Project دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، یہ منصوبہ 45000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، یہ منصوبہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔ پاکستان میں Africa 2 Cable Project لینڈنگ مقام ہاکس بے، کیماڑی ٹاؤن کراچی میں ہو گی جبکہ اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی...
    اجلاس میں غواڑی پاور پراجیکٹ، ہینزل پاور پراجیکٹ، عطا آباد اور دیگر پاور پراجیکٹس پر فوری کام کرانے سمیت دیگر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کا ایک اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے جاری پیشرفت پر متعلقہ حکام نے کونسل ممبران کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں جی بی میں جاری بجلی بحران کے مستقل حل کے لئے گلگت بلتستان پاور بورڈ کا فوری اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا جس میں غواڑی پاور پراجیکٹ، ہینزل پاور پراجیکٹ، عطا آباد اور دیگر پاور پراجیکٹس پر فوری کام کرانے سمیت...