2025-04-20@16:57:10 GMT
تلاش کی گنتی: 304

«نے ڈپٹی کمشنر»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پراظہار برہمی  کیا۔ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کرلی گئی،جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی،سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی درخواست پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور سائٹ لمیٹڈ کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرزین العابدین میمن نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی I، اسسٹنٹ کمشنر، وائس چیئرمین احسن شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو رکن ضیا الدین قریشی، ایچ ایم سی کا عملہ، اور سائٹ لمیٹڈ عملہ بشمول سید قمر اور انتخاب نے شرکت کی۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سڑکوں پر نشان لگائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ صنعتوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ تاہم ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور سڑکوں...
    نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم سرکاری اسپتالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا...