2025-03-18@08:46:45 GMT
تلاش کی گنتی: 208

«اور پنشن نہ بڑھانے»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام کو بڑھا کر 25ملین ڈالر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے 2020میں اس حوالے سے 15ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس میں اب دس ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وینزویلا کی حکومت سے وابستہ اہلکاروں پر پابندیوں کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے وینزویلا میں جولائی 2024میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھااور ان انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا تھا۔ امریکی...
    خیبرپختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قراردینے کی بھی سفارش کی ہے۔دستاویز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کےساتھ ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبلز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سکیورٹی پر 2 کانسٹیبلز کی تعیناتی کی...
    پاکستان میں اپنی سفارت کاری کی مدت پوری کرنے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران انہوں نے کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ انہوں نے پاکستان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اپنی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ کی پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور یوریشیا کے قفقاز خطے کے اہم ملک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت وزیراعظم شہباز شریف فروری کے تیسرے ہفتے میں آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بعض اہم وفاقی وزراء بھی ان کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے، وطن واپسی سے قبل وزیراعظم دو روز تک ازبکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ ازبکستان کو کراچی کی بندرگاہ کو اس کی...
    راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرانے کیلئے صوبائی حکومت کو سیاسی طور پر مجبور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تخت لاہور میں حصہ داری کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب نے ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پرپارٹی کو مضبوط کیلئے ورکرز کنونشن کرکے کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ اس دوران صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کرکے کارکنوں میں جوش وخروش پیدا کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے مرکز میں پاور شیئرنگ ایشوز پر دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت میں رابطوں اورساتھ چلنے پر اتفاق رائے کے باوجود شیخوپوہ ورکرز...
    بی ایس پی پروگرام :وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ گھرانوں کیلئے نئے سال کا تحفہ کفالت وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا ؛ نئے سال کا عزم بینظیر ہنر مند پروگرام ہے، بی بی شہید کا قول تھا کہ ہنر آپ کا سرمایہ ہے؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی نوشہرہ میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس پبی دورے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع...
    بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کے نائب وزرائے تجارت و ٹرانسپورٹ نے شرکت کی، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات پر جامع بات چیت کی گئی۔انسانی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے آئی ای اے کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق ایک اہم علاقائی اور اقتصادی فریق کے طور پر بھارت کے...