2025-01-18@23:00:44 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«ترسیلات زر»:

(نئی خبر)
    اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان کی ملک میں چ نہ بھیجنے کی اپیل لگتا ہے مسترد کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیر ملکی ترسیلاتِ زر میں 3.1  ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مطالبات نہ مانے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا، عمران خان ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں سال بہ سال 29.3  فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ...
    کراچی:  دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں کی ترسیلات زر میں مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8  ارب ڈالر آئے جو مالی سال 24ء  کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ  13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8  فیصد اضافہ ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024ء سال بسال 29.3  فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد  بڑھ گئیں۔ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (770.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (631.5 ملین ڈالر)، برطانیہ (456.9 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (284.3  ملین ڈالر) سے آئیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا حجم 3.1 بلین ڈالر تک پہنچا، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہمارے اوورسیز پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی جانب سے ملک کی ترقی میں ان کے آہنی عزم کا واضح ثبوت ہے۔ شہباز...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر میں بھیجی جانیوالی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں 3.07ارب ڈالر وطن بھیجے ،دسمبر 2024کی ترسیلات دسمبر 2023سے 29فیصد زائد ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 77کروڑ، عرب امارات سے 63کروڑ ڈالر بھیجے گئے،برطانیہ سے 45کروڑ، یورپ سے 36کروڑ، امریکا سے 28کروڑ ڈالر بھیجے گئے،مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33فیصد زائد رقوم بھیجیں ،پاکستانیوں نے 6ماہ میں 17ارب84کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں،جنوری سے دسمبر 2024کی ورکرز ترسیلات 34.65ارب ڈالررہیں۔ اگر...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی  کے اجلاس میں ملک میں دریاؤں اور نہروں پر تجاوزات  کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور سیکرٹری آبی وسائل شریک  ہوئے۔ اجلاس میں دریاؤں اور نہروں کے قریب زمیوں پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات پیش  کی گئیں۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں سوال کیا کہ بتایا جائے عدالتوں میں قبضے کے کتنے کیسز ہیں اور صوبوں میں کہاں کہاں ایسا ہوا۔ آپ نے سپارکو کو خط لکھنا تھا کہ کہاں کہاں زمین پر قبضہ ہوا۔اگر قبضے نہ ہوتے تو سیلابی صورتحال تشویشناک نہ ہوتی۔ اجلاس میں سندھ اور  پنجاب میں...