2025-04-17@00:43:43 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«بیرون ملک ملازمت فراہم»:
(نئی خبر)
وزیراعظم کی نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کیلئے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو...
اسلام آباد: وزیراعظم نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور بغیر لائسنس کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے دیا۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اُڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر ملک میں بے روزگاری کا سد باب کرنے کی پالیسی...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا، عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔ عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکامیں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی...
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملکوں کے معاملات کو حل کرنے کیلئے اعتماد کی فضا ضروری ہے، ہمارے ملک کی ساری سیاست اسلام آباد کی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدرسے کے مسئلے پر ہمارے لیے مشکل پیدا کی گئی، ہم نے حقوق کی جنگ لڑی اور کامیاب ہوگئے ابھی مزید جدوجہد کرنی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو آئین اور قانون کا راستہ ہے وہی پاکستان کے علماء کا بیانیہ ہے۔جامعہ قاسم العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں مدارس و جامعات کے اندر...
اسلام آباد : سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 17 جنوری کو پاکستان کا مقامی ایلیٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ "ای او ون” خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ "ای او ون” سیٹلائٹ قدرتی آفات کی نگرانی، زراعت، شہری منصوبہ بندی، خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کی مدد سے پاکستان میں قدرتی وسائل کی نگرانی مزید مؤثر ہوگی اور ملک کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس سیٹلائٹ کی لانچ سے پاکستان کے خلائی شعبے کو نیا عزم ملے گا اور عالمی...
لاہور:شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوگی، سیاسی اور معاشی استحکام حاصل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ماضی کی بعض غلطیوں کا اعتراف کیا، خاص طور پر فوج کا آئینی حدود سے تجاوز کرنا، لیکن ان کے مطابق سیاستدان بھی اس عمل میں شریک ہوتے ہیں۔ عباسی نے کہا کہ انتخابات کے دوران دھاندلی سے سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔ انہوں نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کریں اور ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر آگے بڑھیں۔ سابق...
حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی...
لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،...