اسلام آباد:

وزیراعظم نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور بغیر لائسنس کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے دیا۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اُڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر  ملک میں بے روزگاری کا سد باب کرنے کی پالیسی پر سرگرم عمل ہے۔  پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔ 

انہوں نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹوں  کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی اور بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور لائسنس کے بغیر کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات لینے کا حکم بھی دیا۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ عنقریب نوجوانوں کے لیے وزیر اعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب کے نام سے ایک پلیٹ فارم   قائم کیا جارہا ہے، جس سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور دیگر خدمات کے حوالے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ تمام مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت  کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کو پرائم منسٹر یوتھ ایمپلائمنٹ پلان، افرادی قوت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں درکار صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرون ملک ملازمت فراہم پرائم منسٹر یوتھ کے لیے

پڑھیں:

جامعہ نعیمیہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کیخلاف فتویٰ دیدیا

جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کر(غیر قانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا۔
جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اور اس کی طرف لے جانیوالے جملہ امور حرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جو ہلاکت کا باعث ہو ہرگز، ہرگز جائز نہیں۔
بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں ہے۔
فتویٰ میں کہا گیا کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹوں کے حوالے سے قانون سازی کرے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ نعیمیہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کیخلاف فتویٰ دیدیا
  • آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف
  • اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی سہولت فراہم
  • چھوٹے، درمیانے کاروبار کو سہولت کیلئے پرعزم، وزیراعظم: یوتھ پروگرام قرض 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
  • یوتھ پروگرام، نوجوانوں کے لیے شرح قرض بڑھانے کی ہدایت
  • یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلیے قرض کی شرح بڑھانے کی ہدایت،شہباز شریف
  • چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کا اعلان
  • یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کےلیے قرض کی شرح بڑھانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 15 لاکھ کرنے کی ہدایت