2025-04-16@20:43:41 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«اسکواش کے»:
(نئی خبر)
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں گرینڈ الاٹیز الائنس کے امیدوار اظہر علی شیخ663 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے۔انچارج ناظر حماد کے مطابق یونٹی پینل کے امیدوار فرقان قادری 393 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ روز پینل کے امیدوار پرویز 58 ووٹ حاصل کرسکے۔مینجمنٹ کمیٹی کے لیے گرینڈ الاٹیز الائنس کو648 ووٹ، یونٹی پینل کو436 ووٹ جب کہ روز پینلکو54ووٹ ملے۔انچارج ناظر حماد نے بتایا کہ انتخابی عمل میں ووٹرز کی زبردست شرکت دیکھنے کو ملی اور 1000 سے زاید ووٹ کاسٹ کیے گئے جو کہ ایک قابل ذکر ٹرن آؤٹ ہے۔ ووٹنگ اور گنتی کے عمل کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ گرینڈ الاٹیز الائنس...
لاہور: پاکستان کی شان سہیل عدنان برٹش جونئیر اوپن اسکواش میں چیمپئن بننے کے بعد ملک واپسی پرلاہور پہنچ گئے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب اور چیئرمین پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل نے قومی ہیرو کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا اور پنجاب اسکواش کمپلیکس میں چیمپئن سہیل عدنان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سہیل عدنان کے والدین، اہل خانہ، کوچز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب اسکواش کمپلیکس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سہیل عدنان نے کہا کہ ٹف میچز کھیل کر مزہ آیا اور جیت کر بہت خوشی ہے، 18...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پراظہار برہمی کیا۔ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کرلی گئی،جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی،سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔ حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم...
کابینہ کمیٹی برائے جبری گمشدگیوں کو انکوائری کمیشن کے کام کے جائزے کا اختیار مل گیا۔ترجمان وزارت قانون کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے جبری گمشدگیوں کا پہلا اجلاس ہوا۔کمیٹی اجلاس میں وزراء برائے قانون اور دفاع کے ساتھ اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ اور قانون ڈویژن نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی کو جبری گمشدگیوں سے نمٹنے کے اقدامات، جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کے کام کا جائزہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کمیشن کے زیر جائزہ کیسز کے حقائق اور اعداد و شمار کی تازہ ترین تفصیلات طلب کرلیں۔ انکوائری کمیشن کے اعداد و شمار اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور...