2025-04-13@15:03:57 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«یہ سہولت»:
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2025ء ) سعودی عرب کی جانب سے ای ٹرانزٹ ویزہ سہولت صرف 18 ممالک کے مسافروں تک محدود کردی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب نے اپنے الیکٹرانک ٹرانزٹ ویزہ، جسے عام طور پر ای سٹاپ اوور ویزہ کہا جاتا ہے، اس کی رسائی کو مخصوص ممالک کی فہرست کے مسافروں کے لیے محدود کر دیا ہے، اپ ڈیٹ کردہ پالیسی کے تحت ویزہ صرف ان مسافروں کو جاری کیا جائے گا جو سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری "گروپ اے" میں شامل ممالک سے تعلق رکھتے ہیں یا ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ قاہرہ 24 کی جانب سے حاصل کردہ سرکاری معلومات کے حوالے سے بتایا...
اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی سخت چیکنگ جاری ہے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے۔سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر ایکشن، بھاری جرمانے عائدکیے گئے، متعدد املاک سربمہرکی گئیں،اسسٹنٹ کمشنر صدر سعدی افضل ڈوگر نے بیدیاں روڈ پر انسپکشن کی، خلاف ورزی پر1لاکھ 3 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا سہولت رمضان بازار کا دورہ، صارفین سے فیڈ بیک، تسلی بخش جوابات ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کا ٹاؤن شپ بازار کا دورہ، لائیو سٹاک کو چکن کی قیمتوں پر فوکس کی ہدایت کیں،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کا میاں پلازہ جوہر ٹاؤن اور شادمان ریڑھی بازار کا بھی معائنہ ، رمضان سہولت و ریڑھی بازار انتظامیہ...
رمضان المبارک میں رمضان بازار لگانے کی بجائے سہولت سٹالز لگانے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے 10 ماڈل بازاروں میں سہولت سٹالز لگانے کی تیاری کر لی لاہور میں 10 ماڈل بازاروں میں 16 سے زائد شوگر سیل پوائنٹس بنائے جائیں گے لاہور میں بنے ہر ماڈل بازار میں 16 رمضان سہولت سٹالز لگے گے ماڈل بازار میں بننے والے سہولت سٹالز پر ضروریات اشیاء کی فراہمی ہو گی ضلعی انتظامیہ لاہور لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن، شیر شاہ کالونی، چونگ، رائونڈ، ٹاؤن شپ، وحدت کالونی، سبزازار، ٹھوکر ہربنس پورہ اور چائنہ سکیم سمیت 10 مقامات پر ماڈل بازار ہوں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 10 ماڈل بازاروں سمیت دیگر 6 مقامات پر شوگر سیل پوائنٹس...
جنوبی وزیرستان میں وانا ایگریکلچر پارک صوبائی حکومت کی عدم توجہ کے باعث ناکارہ ہو چکا ہے۔ سال 2017 میں 350 کنال اراضی پر بننے والے اس پارک پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔ یہ پارک 2017 سے 2021 تک ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہا۔ جس میں سبزیوں اور میوہ جات کے لیے کولڈ اسٹوریج، چلغوزہ پروسیسنگ پلانٹ اور متعدد دکانوں سمیت ایک بڑی منڈی قائم کی گئی تھی۔ اور یہاں سے پورے پاکستان کو سبزیاں اور خشک میوہ جات سپلائی کیے جاتے تھے۔ مقامی زمینداروں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ 2021 تک ضلعی انتظامیہ اس ایگریکلچر پارک کی تمام ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھی، تاہم اس کے بعد سابق وزیرِاعلیٰ اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت...
پاکستان کی معروف نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فلیٹ میں 2 نئے جدید ایئر بس 320 طیارے شامل کر لئے ، یہ دونوں طیارے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ایئربس 320 کے جدید طیارے مالٹا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ اب 9 طیاروں پر مشتمل ہو گیا ہے جس میں 737-800 اور ایئربس 330 جیسے طیارے شامل ہیں۔ سرین ایئر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جدید طیاروں کے ذریعے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت مہیا کی جائے گی، جس سے ان کی سفر کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنایا جائے گا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولتیں...