2025-03-14@15:58:19 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کی اولاد»:
سرگودھا: شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل ساہیوال کے رہائشی شاہد نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر اولاد نہ ہونے پر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ شاہد کی پہلی شادی شمائلہ کے ساتھ ہوئی اور 12 سال شادی رہنے کے باوجود دونوں کی اولاد نہ ہوئی تو شاہد نے عائشہ کے ساتھ دوسری شادی کی۔ دوسری بیوی سے بھی اولاد نہ ہوئی تو شاہد اور دوسری بیوی عائشہ میں جھگڑے چلنے لگے، جس کے باعثشاہد نے پہلی بیوی شمائلہ کے ساتھ مل کر عائشہ کو پھندا دے کر قتل کردیا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو...
فوٹو فائل پنجاب کے شہر سرگودھا میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے پرملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی کے ہاں بھی اولاد نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
ویب ڈیسک — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد بانجھ پن کے علاج کے لئے ان وٹرو فرٹلائزیشن یا آئی وی ایف کا طریقہ استعمال کرنےوالے خاندانوں کے لئے علاج کے اخراجات کوکم کرنا ہے۔ آئی وی ایف ایک ایسا میڈیکل پروسیجر ہے جس کی مدد سے بانجھ پن کا سامنا کرنے والے خاندانوں کو اپنے خاندان تشکیل دینے میں مدد کی جاتی ہے۔ حکم نامےمیں کہا گیا ہے کہ ،’’ امریکیوں کو آئی وی ایف تک مستند رسائی اور مزید سستے علاج کے طریقوں کی ضرورت ہے کیوں کہ ایک مکمل پروسیجر کرانے میں12ہزار ڈالر سے 25ہزار ڈالر تک خرچ ہوتے ہیں ‘‘۔حکم نامے میں مزید کہا گیا...
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہریت صرف غلاموں کی اولادوں کیلیے تھی،کسی اور کو فائدہ نہیں اْٹھانے دیں گے، ٹرمپ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ “برائٹ رائٹ سٹیزن شپ” صرف غلاموں کے بچوں کے لیے تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برائٹ رائٹ سٹیزن شپ کے حوالے سے بحث دوبارہ تیز ہوگئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میں پیش پیش ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ یہ شق اصل میں صرف اور صرف غلاموں کے بچوں کے فائدے کے لیے بنائی گئی تھی۔امریکی صدر نے کہا کہ اس شق سے فائدہ اْٹھا کر دنیا بھر سے لوگ امریکا آ رہے ہیں جن میں سے اکثر نامناسب اور...
اولاد کی تربیت ایک مسلسل عمل ہے۔ بچے کو عمر کے مختلف ادوار میں والدین کی راہ نمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ شیرخوار بچے سے لے کر نوجوانی تک ہمہ وقت والدین کی راہ نمائی ہی اولاد کو کام یابی کی شاہ راہ پر گام زَن کرتی ہے۔ بچوں کی شخصیت والدین کی تربیت کا عکس ہوتی ہے، کم عمر بچے موم کی طرح ہوتے ہیں، ان کو تربیت سے جس سانچے میں ڈھالیں، ان کی شخصیت اسی طرح بنتی چلی جاتی ہے۔ زندگی میں کام یاب افراد کی شخصیت کے پیچھے بچپن کی تربیت موجود ہوتی ہے۔ والدین ابتدائی عمر سے بچوں کو جو سکھاتے ہیں، وہ بچے کے ذہن میں نقش ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بڑھتی عمر...