2025-03-06@00:55:40 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«کہ ملٹری»:

    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ پر ایک یہ اعتراض ہے کہ ملٹری ٹرائل غیر جانبدار نہیں ہوتا۔   جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سپریم کورٹ بار کے سابقہ عہدیداران کے وکیل عابد زبیری نے دلائل  دیے۔ عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانیوں کی خلاف ورزی کا ذکر کیا تھا۔ اٹارنی جنرل کی تحریری یقین دہانیوں کا ذکر  5 رکنی بینچ کے فیصلے میں موجود ہے۔ تحریری یقین...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت  کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے۔ انہوں نے دلیل دی کہ تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جج نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر  کیس کے فیصلے میں ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو سن 73 سے اپیلیں آ جاتیں۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سویلین کے کورٹ مارشل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ فوجی عدالتوں کے خلاف 5 رکنی بینچ کا ایک نہیں، تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے، تمام ججز...
    کولاج فوٹو: فائل رکن پارلیمنٹ حفیظ الدین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا۔ جس کے دوران رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کےالیکٹرک کے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطوں کا معاملہ اٹھادیا۔انکا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی جانب سے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطہ کیا گیا، کنسلٹنٹس کمیٹی اجلاس کے بعد کےالیکٹرک کی وکالت کرتے ہیں۔ناز بلوچ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی پروسیڈنگ میں کنسلٹنٹس کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی گئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے، کےالیکٹرک کیلئے قائمہ کمیٹی کا فورم موجود ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کےالیکٹرک کیسے براہ راست کسی بھی معاملہ پر ارکان کمیٹی کو اپروچ کرسکتی ہے؟ رکن کمیٹی مہرین رزاق کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی نجکاری کراچی کے...
    لندن (نیوزڈیسک)سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسرعرفات کو پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا گیا۔ یاسر عرفات کو جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے لندن سےلاہور پہنچ کر جنوبی افریقی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ میرے لیے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنےکا اچھا موقع ہے، سہ ملکی سیریز کے لیےکنڈیشنز سے واقفیت کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے۔ یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ اور انجریز کی وجہ سے زیادہ پلیئرز دستیاب نہیں تھے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر آج ایک بار پھر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی ہے۔ سماعت شروع ہوتے ہی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل شروع کئے اور شق 19 کا حوالہ دیا۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ میرا سوال گزشتہ روز بھی یہی تھا کہ کیا تفتیش چارج سے پہلے ہوتی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پہلے تفتیش ہوتی ہے پھر چارج ہوتا ہے۔ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ قانون میں واضح ہے کہ ٹرائل اور فئیر ٹرائل میں کیا فرق ہے، چارج فریم ہونے کے بعد شامل تفتیش کیا جاتا ہے۔...
    احمد منصور : کاکول  اکیڈمی میں تربیتی پروگرامز ، کیڈٹس مختلف مشقوں میں حصہ لیں گے.  جوائنٹ ملٹری ٹریننگ 154ویں لانگ کورس کا سلیوٹنگ ٹیسٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوا۔تقریب میں 154ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 70ویں انٹیگریٹڈ کورس، اور 25ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔پہلی مشترکہ فوجی تربیت میں 485 پاک آرمی، 111 پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 42 کیڈٹس شامل تھے۔کیڈٹس پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مشترکہ تربیتی ماڈیولز اور مشقوں میں حصہ لیں گے۔تقریب میں کمانڈنٹ پی ایم اے نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے نئے بھرتی ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس کی شمولیت سےقیادت، عسکری...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں 9 مئی کے جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہو گا؟انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہو گا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔اس موقع پر وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ احتجاج...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے جس میں انہوں نے کہا کہ سیکشن 2(1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا، قانون کے سیکشنز درست پائے تو یہ ٹرائل کیخلاف درخواستیں نا قابل سماعت تھیں، ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے.(جاری ہے) جسٹس حسن رضوی نے...
۱