سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات جنوبی افریقہ کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لندن (نیوزڈیسک)سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسرعرفات کو پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا گیا۔
یاسر عرفات کو جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے لندن سےلاہور پہنچ کر جنوبی افریقی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ میرے لیے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنےکا اچھا موقع ہے، سہ ملکی سیریز کے لیےکنڈیشنز سے واقفیت کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے۔
یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ اور انجریز کی وجہ سے زیادہ پلیئرز دستیاب نہیں تھے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے، تجربہ کار کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے لیکن نوجوان بھی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا ریلیکس ہوتا ہے، سہ ملکی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا بھرپور موقع ملےگا۔
ترکی ، زہریلی شراب پینے سے100 سے زائد افراد ہلاک،230 افراد ہسپتالوں میں داخل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یاسر عرفات
پڑھیں:
سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری
سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر تھوڑی گھاس موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس پر دوبارہ 300 رنز بن سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے اور امید کرتے کہ ابتدائی اوورز میں بال سوئنگ کرے گی۔
آج کے میچ نے نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور راچن رویندرا کی جگہ ڈیوون کانوے کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے چار کھلاڑی میتھیو بریزکے، میہلالی پونگوانا، سینوران مُتھوسوامی اور ایتھن بوش ڈیبیو کر رہے ہیں۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، ڈیوون کانوے، وِل ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، بین سیئرز اور وِل اورورکے
جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، میتھیو بریزکے، کائل ویرینے، جیسن اسمتھ، ویان مُلڈر، سینوران مُتھوسوامی، ایتھن بوش، جونیئر ڈالا، تبریز شمسی، میہلالی پونگوانا اور لونگی نگیڈی