2025-03-31@04:37:59 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کہ بنگلہ دیش»:
اگست 2024 میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں ایک نیا موڑ آیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارتی روابط قائم ہوئے۔ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 7 ماہ کے دوران دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو اس سے قبل نہ ہونے کے برابر تھی۔ تاہم، بھارت اس تیزی سے فروغ پاتے اقتصادی تعاون سے ناخوش نظر آتا ہے اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مختلف پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی معیشت کئی بڑے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔...
بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔...
نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
نئی دہلی — بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کے بارے میں بظاہر ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بھارت کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔ ان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین نے کہا کہ بنگلہ دیش اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔ لیکن بھارت کو بھی طے کرنا ہو گا کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کیسے رشتے رکھنا چاہتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریقین باہمی تعلقات...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔نومبر 2024ءمیں کراچی سے چٹاگانگ کے لئے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔ مزید :
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے...