2025-04-15@07:02:27 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«چوہدری لطیف اکبر»:

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت خداداد پاکستان کو پہلا متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین دیا، چوہدری لطیف اکبر
یوم دستور پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جمہوریت کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور متفقہ آئین دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ 10 اپریل وہ تاریخ ساز دن ہے جب قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت خداداد پاکستان کو پہلا متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین دیا اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے۔ یوم دستور پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل...
اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی،...

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، چوہدری لطیف اکبر
اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے سیمینار کو درست سمت میں قدم قرار دیتے ہوے کہا کہ دونوں طرف کے opinion leaders کو مل بیٹھنے کا موقع ملنا چاہیے اور اس طرح کے سیمینارز منعقد کئے جانے چاہیں تاکہ نئی تجاویز آئیں اور نئے خیالات کو سننے کا موقع ملے اس طرح ہم مسئلے کے حل کی طرف جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے سینٹر فار پیس اینڈ پراگریس کے زیراہتمام سیمینار بعنوان پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کے ذریعے امن کی تلاش میں آزاد کشمیر سے بھرپور نمائندگی کی۔ سیمینار میں فاروق عبداللہ، اے ایس دلت، ائر مارشل (ر) کپل کاک، جلیل عباس جیلانی، جاوید جبار،...
ملاقات میں قائمقام صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ سے زائد قابض فوج تعینات کر رکھی ہے جس نے کشمیریوں کو ان کے سیاسی اور مذہبی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا اہم مسئلہ ہے، امریکہ کو اس اہم مسئلے کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر نے ان خیالات کا اظہار ریپبلکن پارٹی ایگزیگٹو کمیٹی کی رکن بیسا شارا اور سی ای او برسا گروپ آف کمپنیز چوہدری عبداللہ برسا سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے...
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننا ہر ممبر اسمبلی کی خواہش ضرور ہوتی ہے لیکن میں نے کبھی عہدوں کا لالچ نہیں کیا۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے طلبا یونین سے اپنی سیاست کا آغاز کیا، اور پھر لوگوں کے اصرار پر انتخابات میں حصہ لیا۔ ہم نے لوگوں کو شعور دیا اور بتایا کہ آپ کے حقوق کیا ہیں، جس میں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نظریے کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، ہمارے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو تاریخ میں آج بھی زندہ ہیں، جبکہ ایوب خان کی کسی کو یاد نہیں۔ ’مرکزی لیڈر شپ کے...
اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کرنے والے ملزمان 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکے، پیپلزپارٹی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے مظفرآباد میں وزرا حکومت جاوید ایوب اور جاوید بڑھانوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سابق امیدوار اسمبلی کے قریبی رشتہ دار پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے جس پر سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکی دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم انہوں نے کہاکہ میں نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اور پھر میرے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔انہوں نے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہاراور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
مظفرآباد میں اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے ہوگیا۔اسپیکر چوہدری لطیف اکبر حلقہ انتخاب میں قافلے پر ہونے والے اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ 2 افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آزادی چوک پر احتجاج کیا اور دھرنا دے کر روڈ بند کردیا۔ پولیس کی مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب میں ایک سیاسی پارٹی کے مقامی کارکن کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب میں جا رہے تھے کہ چڑکپور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کےلیے اقدامات کر رہی ہے، چند ملزمان نے اسپیکر اسمبلی کے قافلے...
اسپیکر آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی۔ آزاد کشمیر قانون...
اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 کارکنان زخمی ہوگئے۔ پی آر او کے مطابق اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقع میں محفوظ رہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پبلک ریلیشنز آفیسر اسپیکر اسمبلی چوہدری مراد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسپیکر اسمبلی سیاسی پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے حلقہ انتخاب ککلیوٹ جا رہے تھے۔ اس حوالے سے خود اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ میرے قافلے پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب میں شمولیتی پروگرام...