Jang News:
2025-01-27@16:47:17 GMT

مظفر آباد میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر حملہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

مظفر آباد میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر حملہ


مظفرآباد میں اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے ہوگیا۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر حلقہ انتخاب میں قافلے پر ہونے والے اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ 2 افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آزادی چوک پر احتجاج کیا اور دھرنا دے کر روڈ بند کردیا۔

پولیس کی مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب میں ایک سیاسی پارٹی کے مقامی کارکن کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب میں جا رہے تھے کہ چڑکپور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کےلیے اقدامات کر رہی ہے، چند ملزمان نے اسپیکر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا، ملزمان کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

چوہدری لطیف اکبر نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ مسلم کانفرنس کے مقامی رہنما کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، جس پر مقامی انتظامیہ اور حکومت کو تحفظ کےلیے اقدامات کرنے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا، تاہم اس پر حکومت نے خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔

واقعہ کی بعد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے قافلے پر

پڑھیں:

سپیکر  اسمبلی  آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ ، صدر اور وزیر اعظم  کی مذمت

سفیر رضا: سپیکر  اسمبلی  آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ  ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،  صدر  مملکت اور  وزیر اعظم نے واقعہ پر مذمت کی ہے 

   اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر یونین کونسل چڑکپورہ میں پیپلزپارٹی کے شمولتی پروگرام میں شرکت کے لئیے جا رہے تھے  پی  آر او سپیکر اسمبلی نے بتایا سیاسی مخالف جماعت سے سیکڑوں افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے،سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر شمولتی پروگارم میں ککلیوٹ پہنچ گئے ، ہم اپنے شیڈول کے مطابق چل رہے ہیں شمولیت پروگرام کچھ ہی دیر میں شروع ہو گا۔راستہ روکنے سے سیاسی سفر نہیں روکتے پیپلز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت سے کچھ لوگ بوکھلا چکے ہیں

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی  اور  حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے کہا  قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے قافلے  پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے ، وزیر اعظم نے حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے  آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسپیکر قانون ساز اسمبلی پر حملہ بزدلانہ اور گھناؤنا عمل ہے۔

بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھل گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے

صدر مملکت نے  حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا  بھی کی ۔

 سپیکر چوہدری لطیف کا فائرنگ کے بعد ویڈیو بیان جاری 

 سپیکر چوہدری لطیف نے  قافلے پر فائرنگ کے بعد ویڈیو بیان جاری  کردیا ، چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ  سیاست میں تشد کے عنصر کی ہمیشہ نفی کرتا رہا ہوں۔منصوبہ بندی کے تحت میرے قافلے پر حملہ کیا گیا،  بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوام پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔آج شمولیتی پروگرام میں جارہے تھے جہاں منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا،حلقے کے لوگ پر امن رہیں ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے پیروکار ہیں، تشدد کی سیاست نہیں کرتے۔امن کے راستے پر چلیں گے کامیابی پاکستان اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی ہوگی۔سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس واقعے کی مذمت کی

سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر آزاد کشمیر کے قافلے پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش شروع
  • اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قافلت پر فائرنگ
  • سپیکر  اسمبلی  آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ ، صدر اور وزیر اعظم  کی مذمت
  • امیر مقام کی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت
  • اسپیکرآزادکشمیراسمبلی کے قافلے پرشرپسندوں کا حملہ، دو افراد زخمی
  • سپیکرقانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کے قافلے پر شر پسندوں کا حملہ، 2 افراد زخمی
  • اسپیکر آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ
  • اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی