2025-04-15@12:14:57 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«پرویز خٹک کے»:

    ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے۔کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے مطالبہ کیا کہ ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 3 ڈمپر جلا دیےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے۔لیاقت محسود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی...
    ترجمان نیب کے مطابق نیب نے موجودہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے خلاف بھی انکوائری بند کر دی۔ نیب ترجمان کے مطابق دونوں کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ اسلام تائمز۔ مشیر وزیراعظم و سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف بی آر ٹی انکوائری بند کر دی گئی۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب نے موجودہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے خلاف بھی انکوائری بند کر دی۔ نیب ترجمان کے مطابق پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے، بی آر ٹی منصوبہ سابق پی ٹی آئی دور میں شروع ہوا تھا۔ منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ اور اس وقت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے دور میں شروع ہوا تھا۔...
    واشنگٹن: امریکا کے معروف جریدے اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے انہیں غلط فہمی کی بنیاد پر یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ بھیج دیا تھا۔ گولڈبرگ کا کہنا ہے یمن جنگ سے متعلق خفیہ منصوبہ مجھے امریکی وزیر دفاع پیٹ بیگسیتھ نے 11 مارچ کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج ارسال کیا، انہوں نے کہا کہ 11 بجکر 44 منٹ پر انہیں موصول ہونے والے اس خفیہ منصوبے میں یمن پر حملے کی تمام تفصیلات موجود تھیں۔ گولڈبرگ کے مطابق اس میسج کی وجہ سے مجھے یمن پر ممکنہ حملے کا 2 گھنٹے قبل ہی معلوم ہو گیا تھا، میسج میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت بھی شامل تھا۔...
    اسلام آباد:سینئر سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام غیر فعال ہوگیا ہے، لگتا ہے دستور پر اتفاق رائے نہیں رہا، عدم استحکام کا فائدہ حکومت کو ہی ہوتا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط مل جائے گی لیکن ہماری معیشت اس وقت جمود کا شکار ہے، معاشی ترقی نہیں ہورہی ہے، پاکستان کی تمام پارٹیوں کے قائدین کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکو مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا، اس وقت ملک میں 3 لوگ مل...
    اسلام آباد (طارق محمودسمیر)وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیاگیا ،جہاں نئے وزراء کو وزارتیں دی گئیں وہیں  بعض اہم وزراء کےقلمدان تبدیل کردیئے گئے،قیصر احمدشیخ ،جن کے پاس بحری امورکی اہم وزارت تھی ان سے واپس لے لی گئی اور اب وہ بطور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے معاملات دیکھیں گے،واضح رہے کہ قیصراحمد شیخ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدبھی کرتے رہے ہیں اوران کی وزارت کی تبدیلی کی وجہ ممکنہ طور پر تنقیدی رویہ ہوسکتاہے لیکن حیران کن طور پر مصدق ملک کی وزارت کو بھی تبدیل کردیاگیااور ان سے پٹرولیم کی اہم وزارت واپس لے کرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت دے دی گئی ہے حالانکہ وہ ہرفورم پر اپنی پارٹی اور حکومت...
    البانیہ میں کابینہ نے ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق البانیہ کی کابینہ نے 12 ماہ کے لیے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ کے مقبول پلیٹ فارم خاص طور پر بچوں میں تشدد اور غنڈہ گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا وزیرتعلیم اوگرٹا مناسٹیرلیونے کہا کہ حکام والدین کے کنٹرول، عمر کی تصدیق اور درخواست میں البانوی زبان کو شامل کرنے جیسے فلٹرز لگانے کے لیے ٹک ٹاک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وفاق کا خیبر پختونخوا حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ پرویز خٹک کو مشیرداخلہ جبکہ اختیار ولی کو مشیر کے پی کا عہدہ دے دیا گیا، دونوں پشاورمیں موجود رہیں گے، پولیس اور سیکورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔ وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف آستینیں چڑھالیں، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورتحال دیکھیں گے، ان کا دفتر پشاور میں ہوگا، پرویز خٹک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی اختیار ولی کو بھی مشیر کے پی کا عہدہ دے خیبر پختونخوا بھیج دیا گیا، وہ اطلاعات کے لئے خیبرپختونخوا سے وزیر اعظم کے کوارڈینٹر ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے وزیر اعظم کے مشیر پرویز خٹک پر طنز  کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجا  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں جب کہ عمران خان کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی حق ہے اور عدالتی حکم بھی موجود ہے۔ ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ فارم 47 پر شیرافضل مروت کے بیان پر میں تبصرہ نہیں کروں گا ۔ شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ سب کو پتا...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی 26ویں ترمیم کے دوران عین وقت پر دغا دے گئے تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے سیاست کی ہے۔ مولانا سے متعلق ہم زیادہ شک میں مبتلا ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کےخواب ہیں، وہ کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے ہوتے ہوے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت...
    جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے پرویز خٹک کا موقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز پشاور:سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔ پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔
    اسکرین گریب قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی۔ نواب شاہ: زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر، 6 افراد جاں بحقنواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس سے قبل نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں ریلویز کے خلاف دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہےلیکن اس کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانجی ٹرافی کا یہ ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو اس متعلق کوئی علم نہیں کہ ویرات کوہلی کے کھیلنے کی وجہ سے بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی انتظام کرلے، لیکن ایسوسی ایشن نے براڈکاسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں،...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
۱