2025-03-22@15:56:41 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«پاکستان میں شوال کا چاند»:

    لاہور: پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آ گئی۔  ہر سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے تعین کے حوالے سے عوام میں بےچینی پائی جاتی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے الگ الگ دعوے کیے جاتے ہیں کہ عید کس تاریخ کو ہوگی۔ اس سلسلے میں غیرسرکاری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے چاند کی پیدائش اور رویت کے سائنسی اور فلکیاتی شواہد پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جب کہ عید...
     پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا، پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول کے تحت پہلی سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے 26 مارچ کو چلے گی، اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی اور پانچویں سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد، شیخوپورہ چلائی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) پاکستان کا وہ شہر جہاں 28 رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پاکستانی شہر سمیت دنیا کے کل 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق ایک حیرت انگیز پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل...
    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30 مارچ بروز اتوار کو طلب کر لئے گئے ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہو گا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ اجلاس میں مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے ، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
    اسلام آباد: پاکستان میں شوال المکرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے (عید الفطر) کی پیش گوئی جاری کی گئی ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر پیر کے روز (31 مارچ کو) ہونے کا امکان ہے۔ شوال المکرم کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 29 مارچ (ہفتے کے روز) 3:58 بجے ہوگی اور اگلے دن (30 مارچ کو) رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے کی ہوگی۔ پیش گوئی کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر اویس لغاری کی موجودگی میں چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق سوال اٹھادیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان 2030ء تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف رکھتا ہے، چارجنگ انفرااسٹرکچر کی کمی اس عمل میں بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2030ء تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانا ہوگی، منسٹری کو یہ تک نہیں پتہ کہ چارجنگ اسٹیشنز کہاں ہیں؟پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بہت سے کمپنیاں سولرائزیشن کےلیے مختلف علاقوں میں آتی ہیں، سرمایہ کار بھاگ جاتے ہیں...
۱