پاکستان میں شوال کا چاند کب نظر آئے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے (عید الفطر) کی پیش گوئی جاری کی گئی ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر پیر کے روز (31 مارچ کو) ہونے کا امکان ہے۔
شوال المکرم کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 29 مارچ (ہفتے کے روز) 3:58 بجے ہوگی اور اگلے دن (30 مارچ کو) رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے کی ہوگی۔
پیش گوئی کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو انسانی آنکھ سے براہ راست دیکھاجا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 16 تا 18 گھنٹے کی عمر کا چاند صرف دوربین سے دیکھنا ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 30 مارچ کو چاند کا انسانی آنکھ سے براہ راست دیکھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی آج ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق عید کی 3 چھٹیاں ہوں گی جو 31 مارچ بروز پیر سے شروع اور 2 اپریل بروز بدھ پر ختم ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن کا اجرا کردیا گیا ہے، تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید الفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں کی جانب سے عید الفطر پیش گوئی کا چاند گیا ہے
پڑھیں:
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30مارچ کو طلب کر لئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔اجلاس میں مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوا تھا۔