2025-04-19@04:33:26 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«میں کتنا اضافہ ہوا»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.7 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی...
پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا جو مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.195 ارب ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 109 فیصد کا اضافہ کس بات کی علامت ہے؟ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.859 ارب ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 16.52 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی برآمدات 24.660 ارب ڈالر...
گزشتہ روز اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس، سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ونڈ اسکرین اور لائٹس والی دکانوں کے باہر گاڑیاں ٹھیک کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، جس سے مارکیٹ میں ونڈ سکرین نایاب ہو گئی اور جو دستیاب ہیں ان کے ریٹس کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘ ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا وی نیوز نے...
اسلامی سال کے سب سے مبارک مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہ مقدس کی تیاری کرتے ہوئے ایک جانب جہاں لوگ عبادات شروع کر چکے ہیں وہیں ماہ مبارک کے دوران لذیذ پکوان دستر خوان کی زینت بنانے کے لیے اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بات کی جائے اگر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تو ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ کے باسی بھی ماہ صیام کی تیاریوں میں مشغول ہیں تاہم عوام کا شکوہ ہے کہ ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ابرار احمد نے بتایا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہدف یعنی 13 کھرب روپے رکھا ہے، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کیے جانے کے باعث گزشتہ 3 سالوں میں ٹیکس وصولیوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، سرکاری ملازمین سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 39 فیصد جبکہ دکانداروں سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024 میں سرکاری ملازمین سے 52 ارب جبکہ دکانداروں سے 85 ارب روپے ٹیکس وصولی کیا گیا ہے، ایف بی آر کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے کی جانے والی ٹیکس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو...
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیان کے مطابق کاروں، اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں، وینز اور دیگر گاڑیوں کی مجموعی فروخت جنوری میں 17,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جو صنعت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں آٹو سیکٹر میں گاڑیوں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2025 کے پہلے 7 ماہ میں کاروں کی فروخت 56 فیصد اضافے کے ساتھ 78 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی ۔ مسافر کاروں کی فروخت دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس سے 51 فیصد بڑھ کر جنوری میں 11,868 یونٹس...
پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح وہ اپنی درآمدات کو کم سے کم رکھتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کریں، اس سے نہ صرف معاشی اشاریے بہتر رہتے ہیں بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن رہتا ہے۔ پاکستان کا درآمدات اور برآمدات کا فرق جسے عام زبان میں تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے انتہائی زیادہ ہے، مختلف حکومتوں کی کوشش اور ترجیح رہی ہے کہ کسی طرح درآمدات کو کم کیا جائے اور برآمدات کو بڑھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے درآمدات پر بھاری ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کیے جاتے ہیں جبکہ درآمدات کو بہتر بنانے کے...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی اور روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی اپنے ملکوں میں منتقلی کا حجم بڑھنے اور گذشتہ 6ماہ میں 114فیصد کے اضافے سے 1.215ارب ڈالر کی ترسیل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سمبھالتے ہی چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹی ٹیرف بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے، مقامی ریگولیٹر کی خریداری...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔ اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ...